بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

انسان کے بعد کتا سب سے زیادہ ذہین مخلوق، تحقیق

datetime 5  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برازیلیا (مانیٹرنگ ڈیسک)انسان کے بعد سب سے زیادہ ذہین مخلوق کون سی ہے؟ اس بات کو معلوم کرنے کے لیے برازیل کے محققین سر جوڑ کر بیٹھے اور انہوں نے تحقیق کر کے پتہ لگا لیا۔ تفصیلات کے مطابق برازیل کے وفاقی دارالحکومت میں واقع یونیورسٹی آف دا ریو

میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ انسانوں کے بعد سب سے زیادہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کتوں میں ہوتی ہے۔تحقیق میں انسانوں اور جانوروں کے اعصابی نظام کے اکائی حصے نیورونز کی تعداد کا معلوم کیا گیا جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ انسانوں کے دماغ میں 16 ارب خلیات (سیلز) جبکہ کتے کے جسم میں 5 کروڑ 30 لاکھ اور بلی کے جسم میں اس کے آدھے سیلز موجود ہیں۔یہ بھی پڑھیں: نیند سے متعلق جانوروں میں انسانوں جیسی حیران کن عادات طبی ماہرین کے مطابق نیورونز اعصابی نظام کے اکائی حصے کو کہتے ہیں جو دماغ کے پیغام کو جسم کے دیگر حصوں تک پہنچانے کا کام انجام دیتا ہے اور اسے طب کی زبان میں ’گرے سیلز‘ بھی کہا جاتا ہے۔ محقق پروفیسر سوزانا کا کہنا ہے کہ ’مجھے یقین ہے کہ جانوروں کے جسم میں موجود خلیات انہیں ارد گرد کے ماحول اور تبدیلیوں کو سمجھنے میں مدد دیتے ہیں اور وہ اسی بنیاد پر کوئی بھی حرکت کرتے ہیں‘۔تحقیق کے دوران شیر، بلی، کتے، ہرن سمیت دیگر جانوروں کے دماغی حجم اور خلیات کا جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ دیگر جانوروں کے مقابلے میں کتے کو زیادہ وفادار اور سمجھدار سمجھا جاتا ہے اور اس کی وفاداری سے متعلق کئی سچے واقعات بھی تاریخ کا حصہ ہیں۔اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…