کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) اسمارٹ فون کی معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے گروپ پر چیٹ کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کروادیا، اب ایڈمن کی منظوری کے بغیر کوئی بھی گروپ ممبر پیغام شیئر نہیں کرسکے گا۔تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ اسمارٹ فون کی وہ ایپ ہے جس کے دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد صارفین
موجود ہیں اور وہ آپس میں رابطہ رکھنے کے لیے اسے استعمال کرتے ہیں۔واٹس ایپ انتظامیہ صارفین کی خواہشات کے مطابق مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے۔اتنظامیہ کی جانب سے نیا فیچر ’Restricted Groups‘ کے نام سے متعارف کروایا ہے جس کے بعد اب کسی بھی ممبر کا پیغام ایڈمن کی منظوری کے بعد گروپ میں شیئر ہوسکے گا۔