جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

موٹاپے کے بجائے جوانی میں گنجا پن ممکنہ دل کے عارضے کا اصل اشارہ

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ 40 برس کی عمر سے پہلے ہی مردوں میں بالوں کا گر جانا اور سفید ہو جانا دراصل کسی بھی دوسر ے امر سے زیادہ ممکنہ دل کے عارضے کی نشاندہی کرتے ہیں۔انڈیا میں 2000 افراد پر کی گئی تحقیق سے علم ہوا کہ جو لوگ دل کی شریانوں کے عارضے میں مبتلا تھے وہ وقت سے پہلے ہی گنجے ہو گئے یا ان کے سر کے بال سفید ہو گئے تھے۔

یورپیئن سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی جانب سے کی گئی یہ تحقیق انڈیا میں دل کے عارضے سے متعلق ہونے والی سالانہ کانفرنس میں پیش کی جائے گی۔ تاہم برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ خطرے کے دیگر عوامل اہم ہیں۔ برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن سے منسلک ڈاکٹر مائک کنیپٹن نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اس تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ وقت سے پہلے بالوں کا گرنا اور سفید ہونا دل کے عارضے کے پیدا ہونے اور بڑھنے کی علامت کے طور پر لیا جا سکتا ہے۔‘ ’تاہم یہ ایسی چیز نہیں جسے آپ بدل سکتے ہیں لیکن اس کے بعد آپ اپنا طرز زندگی بدلتے ہوئے خطرے کی دوسری نشانیوں زیادہ کولیسٹرول اور فشار خون کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ ان چیزوں کا خیال رکھنا زیادہ ضروری ہے۔ ‘کلکتہ میں دل کے عارضے سے متعلق ہونے والی 69 ویں سالانہ کانفرنس میں پیش کی جانے والی اس تحقیق میں شامل 40 سال سے کم عمر 790 مردوں کو دل کی شریانوں کا عارضہ تھا اور اسی عمر کے 1270 افراد صحت مند تھے۔ ان سب سے ایک طے شدہ طریقہ کار پر عمل کیا۔ان سب شرکا کی طبی بالوں کی سفید ہونے اور گنجے پن کی بھی تفصیلات حاصل کی گئیں۔ محققین نے نتائج کو عارضۂ دل کی علامتوں کی سنگینی کے ساتھ منسلک کیا۔ نتائج میں سامنے آیا کہ ایسے مردوں دل کے عارضے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے جن کے بال کم عمری میں ہی سفید ہو جائیں۔ ایسے افراد میں سے 50 فیصد کو یہ مسئلہ ہوا جبکہ 30 فیصد صحت مند

رہے۔ جبکہ 49 فیصد گجنے پن کا شکار مردوں میں دل کی بیماری کا خطرہ تھا جبکہ 27 فیصد صحت مند رہے۔line breakدل کی صحت اچھی کیسے کی جائے؟تمباکو نشی ترک کر دیں چست رہیں وزن پر قابو رکھیں زیادہ فائبر کھائیں چکنائی کم کر دیں نمک کم کھائیں مچھلی کھائیں الکوہل کم پیئیں پیکٹ میں ملنے والے مشربات اور خوراک کے لیبل بغور پڑھ کر استمعال کریں line break اس تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر کمال شرما کا کہنا تھا ’اس

کی ایک وجہ شاید یہ ہے کہ یہ حیاتیاتی طور پر ضعیف ہونے کی نشانی ہے جو بعض مریضوں میں جلدی نمودار ہوئی اور یہی بالوں میں بھی نظر آئی۔‘اس سے پہلے جاپان میں 37000 افراد پر کی گئی تحقیق میں کہا گیا تھا کہ گنجے پن کا شکار مردوں میں دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کا امکان 32 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…