کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) سائبر کرائم بیورو نے دوست کی شکایت پر واٹس ایپ کے ذریعے تضحیک آمیز پیغام بھیجنے والی خاتون پر 3 ہزار دینار کا جرمانہ عائد کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق کویتی عدالت نے یہ سزا خاتون کو سائبر کرائم بیورو کی جاب سے عائد کیئے گئے ایک مقدمے میں سنائی جو کہ خاتون پر اپنی دوست کو تحقیر آمیز پیغامات بھیجنے کے سبب درج کیا گیا تھا.سائبر کرائم بیورو نے کہا کہ مذکورہ خاتون کی دوست نے شکایت درج کرائی تھی کہ واٹس ایپ پر ذلت آمیز پیغامات بھیجے گئے ہیں جس سے میری عزت نفس
کو ٹھیس پہنچی ہے اور دل آزاری ہوئی ہے.تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون کے واٹس ایپ معائنے اور جانچ پڑتال سے ثابت ہوا کہ خاتون نے اپنی دوست کو پیغام میں لکھا کہ لکھا تم میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں، تمہیں شرم آنی چاہیے ،لگتا ہے کہ والدین نے تمہاری تربیت ٹھیک سے نہیں کی.خاتون اتنے بڑے جرمانے کو دیکھ کر پریشان ہو گئیں اور اپنی دوست کو منانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ مقدمہ واپس لیا جاسکا جب سائبر کرائم بیورو کا کہنا ہے کہ شکایت کنندہ کی جانب سے شکایت واپس لینے پر جرمانہ ختم کیا جاسکتا ہے