منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کیا آپ جانتے ہیں یہ سبز رنگ کا دھات کا ڈبہ کس مقصد کیلئے بنایا گیا ہے؟اس دھات کے ڈبے کا ایسا استعمال کہ جان کر آپ بھی خریدنے کیلئے دوڑ پڑینگے کیونکہ۔۔

datetime 2  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں اس وقت تیسری عالمی جنگ جسے ایٹمی جنگ بھی سمجھا جا رہا ہے کہ شروع ہونے کی چہ میگوئیاں ہو رہی ہے۔ مبصرین کے مطابق اس ایٹمی جنگ کا آغاز ممکنہ طور پر شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا اور امریکی اتحادیوں پر ممکنہ ایٹمی حملے سے شروع ہو سکتا ہے۔ شمالی کوریا کے ایٹمی حملوں کے حوالے سے جنوبی کوریا میں اس وقت

کیا صورتحال ہے تو اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ شمالی کوریا کے ممکنہ ایٹمی حملوں سے بچائو کیلئےجنوبی کوریا کے شہریوں نے ’’کومڈین بنکر سسٹم‘‘کی خریداری شروع کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک جنوبی کورین فرم نے شمالی کوریا کے ممکنہ ایٹمی حملے کے خطرے کے پیش نظر اس سے بچائو کیلئے ایک بنکر سسٹم بنایا ہے کوئی بھی شخص نجی حیثیت میں خرید سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس بنکر کی قیمت 20ہزار پاؤنڈ (تقریباً ساڑھے 28لاکھ روپے) ہے۔اس ایک بنکر میں 4بیڈ بنائے گئے ہیں لیکن ضرورت کے وقت اسے 8بیڈ میں بدلا جا سکتا ہے۔ فرم نے اس بنکر میں ایئرفلٹریشن سسٹم کے ساتھ ساتھ بجلی کی فراہمی کے لیے جنریٹرز نصب کیے گئے ہیں جو ایک ماہ تک اس بنکر کو بجلی فراہم کر سکتے ہیں تاہم متبادل کے طور پر اس میں سولر پینل بھی نصب کیا ہے۔اس کے علاوہ اس میں بیت الخلائ، کھانے پینے کی اشیائ، ادویات، فرسٹ ایڈ کا سامان و دیگر انتہائی ضروری چیزیں رکھنے کے لیے الماریاں بنائی گئی ہیں۔فرم کے مالک وین ہیوک کا کہنا تھا کہ ”ہم نے گزشتہ ہفتے اس بنکر کا پہلا تجربہ کیا ہے اور اس تک اس کے اتنے آرڈر موصول ہو چکے ہیں کہ ہماری ٹیم کو انہیں پورا کرنے کے لیے سخت محنت کرنا پڑ رہی ہے۔اس بنکر میں یہ خاصیت بھی ہے کہ اس میں پیری سکوپ بھی نصب ہے جو اندر والوں کو باہر کے حالات سے باخبر کرنے کیلئے اس میں انسٹال کی گئی ہے ، یہ پیر ی سکوپ آبدوزوں میں بھی نصب ہوتی ہے جس سے آبدوز میں بیٹھے افراد سطح سمندر پر ابھرنے سے قبل سطح سمندر پر دشمن کی موجودگی کو با آسانی دیکھ سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…