جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ایل جی الیکٹرونکس نے مستقبل کے گھروں میں سمارٹ سہولیات کا منصوبہ شروع کر دیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) ہوم اپلائنسز کے شعبے میں جامع اسمارٹ سہولیات کے پیکج کی تنصیب کے ساتھ تجارتی شعبے میں اپنی بہترین مہارتوں میں وسعت لا رہا ہے۔ ایل جی کی جانب سے ان جامع اسمارٹ سہولیات کا آغاز سیول شہر کے قریب اعلیٰ معیار کے اپارٹمنٹ کمپلیکس میں کیا گیا ہے جس کا آغاز سال 2021 کے اوائل میں ہوگا۔ اس کا نام بیولائی آئی پارک سوٹ اپارٹمنٹ کمپلیکس (Byeollae I’PARK Suite apartment)رکھا گیا ہے

جس میں 40 منزلہ 5 عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔ ان عمارتوں کو خصوصی طور پر ایل جی کی اسمارٹ ہوم ایپلائنسز اور ٹیکنالوجیز سے آراستہ کیا جائے گا۔ ان اپارٹمنٹس میں ایل جی کی جدید ترین اسمارٹ ایپلائنسز بشمول ایئر کنڈیشنرز، ریفریجریٹرز، واشنگ مشینز، ڈرائیرز اور اسٹائلر گارمنٹ کیئر سسٹمز شامل ہیں۔ اپارٹمنٹ کے مالک کو اضافی اسمارٹ ڈیوائسز جیسے ایئر پیوریفائرز، روبوٹ ویکیوم کلینرز اور ایل جی تھنک حب اسپیکرز جیسی ڈیوائسز کی تنصیب کا بھی اختیار ہوگا۔ ان تمام ایپلائنسز کو کنیکٹ کیا جاسکتا ہے اور زبانی حکم سے انہیں کنٹرول کیا جاسکے گا ۔ یہ سسٹم آئی پارک سوٹ پروجیکٹ کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں دیگر ٹیکنالوجی اداروں کی اسمارٹ ڈیوائسز چلانے کی بھی مطابقت ہوگی کیونکہ ایل جی اوپن اسمارٹ ایکو سسٹم کی حکمت عملی کا حامی ہے۔ اسمارٹ فون کی ایپلی کیشن کو ایل جی کے علاوہ دیگر ڈیوائسز سے بھی چلایا جاسکتا ہے جیسے لفٹ بلانا ہو، بجلی کا استعمال چیک کرنا ہو، ہوم ڈیلوری کی درخواست دینی ہو، پارکنگ کا مقام چیک کرنا ہو اور دروازے پر مہمانوں کے ساتھ رابطہ کرنا ہو۔ ایل جی کی کورین سیلز اینڈ مارکیٹنگ آپریشن کے پریذیڈنٹ چھوئی سینگ گیو نے بتایا، “ایل جی کے لئے یہ بنیادی نوعیت کا پروجیکٹ ہے اور کوریا میں اسمارٹ ایپلائنس کے میدان میں اسے سب سے نمایاں رہنمائی کے ساتھ سالوں کا تجربہ حاصل ہے۔ یہ صرف خاکہ نہیں ہے بلکہ زندگی کی حقیقی مثال ہے جس سے مستقبل کے گھروں کی بڑے پیمانے پر تیاری کی عکاسی ہوتی ہے۔”

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…