بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

الخالد 2 ٹینک کی تیاری، گلف ممالک اور سعودی عرب کی پاکستانی ٹینکس میں دلچسپی، پاکستان کتنے سالانہ ٹینک بنانیکی اہلیت رکھتا ہے؟

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کو ہیوی انڈسٹریزٹیکسلا کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ الخالد2ٹینک کی تیاری کے حوالے سے کام کیا جا رہا ہے ،اس حوالے سے بہت کام ہو چکا ہے، الخالد 1کا منصوبہ مکمل ہو نے کے بعد الخالد2 کی طرف چلے جائیں گے ،امید ہے آئندہ 4سے5 سال میں الخالد2 ٹینک کی پیداوار شروع ہو جائے گی ، ایک الخالد 1 ٹینک صرف 3 ملین ڈالرز میں تیار کر رہے ہیں,

چالیس ٹینکس عراق کو ایکسپورٹ کیے ہیں, ،بہت سے ممالک ٹینکس لینا چاہتے ہیں لیکن اکثر بین الاقومی دباؤکے تحت نہیں لیتے ،گلف ممالک اور سعودی عرب نے بھی ہمارے ٹینکس میں کافی دلچسپی ظاہر کی ہے,، ایچ آئی ٹی سالانہ 50 ٹینک بنانے کی اہلیت رکھتا ہے ،تاہم ملنے والے بجٹکے مطابق ہم 18 ٹینک سالانہ بنا رہے ہیں،کمر شل بنیادوں پر ہم فائدے میں ہیں.جمعرات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا اجلاس سینیٹ عبدالقیوم کی زیر صدارت ہو ا جس میں ہیوی انڈسٹریزٹیکسلا کی کارکردگی پر حکام نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہسال 2016/17 میں میں 18 الخالد 1 ٹینکس بنائے ،سال 2017/18 میں 40 الخالد 1ٹینکس بنا لیں گے ، جبکہ سال 23/2022 تک 220 الخالد 1ٹینکس تیار کر لیں گے ،ایچ آئی ٹی سالانہ 50 ٹینک بنانے کی اہلیت رکھتا ہے ،تاہم ملنے والے بجٹ کے مطابق ہم 18 ٹینک سالانہ بنا رہے ہیں ،ایچ آئی ٹی میں ایک الخالد 1 ٹینک صرف 3 ملین ڈالرز میں تیار کر رہے ہیں ،الخالد 1 ٹینک دشمن کے ٹینک کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے حکام نے کہا کہ ہم الخالد 2 کی تیاری کے حوالے سے کام کر رہے ہیں اس حوالے سے بہت زیادہ کام ہو چکا ہے ، ا مید ہے آئندہ 4سے5 سال میں الخالد2 ٹینک کی پیداوار شروع ہو جائے گی ،ایک ٹینک 35سے 40 سال تک سروس میں رہتا ہے،چالیس ٹینکس عراق کو ایکسپورٹ کیے ہیں ،بہت سے ممالک ٹینکس لینا چاہتے ہیں

لیکن اکثر بین الاقومی دباو کے تحت نہیں لیتے ،گلف ممالک اور سعودی عرب نے بھی ہمارے ٹینکس میں کافی دلچسپی ظاہر کی ،اس وقت 268 ٹینکس کی مرمت بھی کر رہے ہیں ،پاک فوج نے 320، ٹی 80 یو ڈی ٹینک دوبارہ تیار کرنے کا کام دیا ہے۔ سال 27،2026 تک ان ٹینک کو دوبارہ تیار کرنے کا پلان ہے ، حکام نے کہا کہ دو سال قبل 1400 پرانی بکتر بند گاڑیاں بیرون ملک سے لی گئیں تھیں جن میں سے 552 کو ایچ آئی ٹی میں دوبارہ بنانا تھا ، ہمیں کہا گیا کہ 2019تک ہمیں دوبارہ بنا کر دیں ،

ہمارے پاس سال میں 100 بکتر بند گاڑیاں مرمت کرنے کی صلاحیت ہے ،لیکن ہمیں کہا گیاکہ آپ ایک سال میں 200 بکتر بند مرمت کر کے دیں ،اب تک 319 بکتر بند گاڑیاں مرمت کر لی ہیں ، امید ہے 2019 تک ہم اپنا ٹارگٹ مکمل کر لیں گے، حکام نے کہا کہ جی ایچ کیو پراجیکٹ کے مطابق پیسے دیتا ہے اور وہ پیسہ اسی منصوبے پر لگتا ہے ، کمر شل بنیادوں پر ہم فائدے میں ہیں کمرشل سطح پر ہم نے 18889بلٹ پروف جیکٹس اور 5236بلٹ پروف ویسٹس بنائی ہیں۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…