اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہر سال کے آغاز میں موبائل فونز بنانے والی معروف کمپنی سام سنگ اپنے صارفین کے لیے اپنے کامیاب فون سیٹ گلیکسی اے سیریز کا اپ ڈیٹ ماڈل کا تحفہ لاتا ہے چنانچہ اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جنوری 2018 میں منفرد فیچرز
رکھنے والا موبائل فون متعارف کروانے جارہی ہے. اس حوالے سے سام سنگ گلیکسی اے سریز کو اپنے صارفین کے لیے مزید مفید، دل آویز اور آسان بنانے جارہی ہے جس کے تحت سام سنگ استعمال کرنے والے افراد ایک بالکل نئے تجربے سے آشکار ہوں گے جو کہ گلیکسی ایس اور سام سنگ نوٹ سے بھی بہتر فیچر رکھنے والا موبائل ثابت ہوگا. سام سنگ گلیکسی اے اسیریز کا اپ ڈیٹڈ ماڈل میں وہ فیچر بھی موجود ہوں گے جو ابھی آئی فون میں بھی نہیں ہے جس کے بعد موبائل کے دلدادہ لوگوں میں اس نئے موبائل کے لیے بے تابی دیدنی ہو گئی ہے جس کے لیے پہلے ہی سے ڈیمانڈ آنا شروع ہو گئی ہیں جس سے امید ہو چلی ہے کہ یہ کامیاب ترین سیٹ ہوگا. جہاں گلیکسی اے ایٹ میں ایس ایٹ کی طرح انفٹنی ڈسپلے اور بیزل لیس اسکرین کے فیچرز تو موجود ہی ہیں مگر اہم ترین بات اس موبائل فون میں دو سیلفی کیمرے کی موجودگی ہے جو بہ یک وقت فرنٹ اسکرین پر ہوں گے جب کہ اس میں بھی ہوم بٹن موجود نہیں ہوگا جب کہ موجودہ گلیکسی اے ایٹ کے 5.7 انچ کے ڈسپلے سے بھی مختلف
ہوگا.ویسے تو آنے والے اس نئے موبائل فون کے تمام فیچرز صارفین کی دلچسپی اور سرپرائز دینے کے لیے پوشیدہ رکھے گئے ہیں لیکن دوءل سیلفی سے آراستہ اسکرین کی خبر نے سیلفی لینے کے شوقین صارفین کی بے تابی میں اضافہ کردیا ہے.