کراچی (اے این این ) ایپل آئی فون کے اپ ڈیٹ آئی او ایس سسٹم میں صارفین کو واٹس ایپ میں چیٹ کے دوران ہی یوٹیوب کا لنک دیکھنے کی سہولت بھی جارہی ہے۔واٹس ایپ کی چیٹ کے دوران اگر کوئی صارف یوٹیوب لنک چیٹ میں بھیج دیتا تو وہ لنک ایک نئی ونڈو میں کھلتا ہے جس کی وجہ سے صارف کو چیٹ میں خلل ہوتی ہے لیکن اب واٹس ایپ چیٹ کے دوران ویڈیو بھی دیکھنا ممکن ہوگا۔یعنی اب صارف واٹس ایپ چیٹ کیساتھ ساتھ ویڈیو بھی
دیکھ سکے گا اور اسے نئی ونڈو میں بھی نہیں جانا پڑے گا۔اس سے قبل اگر صارف کو یوٹیوب کا لنک کھولنا ہوتا تو وہ پوری اسکرین پر نمایاں ہوتا تھا لیکن واٹس ایپ چیٹ کے دوران یوٹیوب کا لنک ایک چھوٹی سی ونڈو میں نمایاں ہوگا۔صارف کیلئے اپ ڈیٹ آئی او ایس ایپ میں ایک اور سہولت یہ دی گئی ہے کہ چیٹ کے دوران دیکھے جانے والی ویڈیو کا اسکرین سائز بھی چھوٹا بڑا کیا جاسکتا ہے۔