لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سیلز ٹیکس کی وصولی کے لئے سرچ انجن گوگل اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کو نو ٹس جاری کر دیئے ہیں۔میڈیا تفصیلات کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ کمپنیاں پاکستان میں ریونیو کما رہی ہیں تو یہ ٹیکس بھی ادا کریں گی۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ان کو
بار بار نوٹس بھیجنے کے باوجود بھی ان کمپنیوں نے اپنے آپ کو ریونیو اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں کروایا جبکہ کمپنیوں کا موقف ہے کہ ان کے دفاتر پاکستان میں نہیں ہیں تو ٹیکس کیوں ادا کریں۔ واضح رہے کہ دونوں کمپنیاں پاکستان میں اس وقت کروڑوں روپے منافع کما رہی ہیں لیکن ایک روپیہ بھی ٹیکس ادا نہیں کرتیں۔