جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

اقوام متحدہ سے ’قاتل روبوٹس‘ کی تیاری پر پابندی لگانے کا مطالبہ

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) روبوٹکس کے 100 سے زیادہ ماہرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ‘قاتل روبوٹس’ کی ایجاد پر جاری منصوبے کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔ارب پتی ایولن مسک سمیت مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کے سو سے زائد ماہرین نے خط میں اقوام متحدہ ‘جنگی صلاحیتوں میں تیسرے انقلاب’

سے خبردار کیا ہے۔ دبئی پولیس کا روبوٹ افسر ڈیوٹی پر آ گیا کیا مشینیں انسانوں کی جگہ لے لیں گی؟اس خط میں لکھا گیا ہے کہ ‘یہ خطرناک خودکار’ ٹیکنالوجی ایک پینڈورا باکس ہے جس کے کھلنے سے شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور اس سے مقابلہ کرنے کے لیے وقت بہت کم ہے۔ ان 116 ماہرین نے ہتھیاروں کی نگرانی کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ‘اگر یہ ایک دفعہ تیار ہو گئے تو اس کے بعد سے جنگ و جدل بڑے پیمانے پر بڑھ جائے گی اور خونریزی انسانی سوچ سے بھی زیادہ ہوگی۔ یہ ہتھیار دہشت گردی اور آمریت کے حامی استعمال کریں گے جس سے معصوم عوام کو قتل کیا جائے گا اور اگر یہ ہتھیار ہیک ہو گئے تو کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ کیسے استعمال کیے جائینگے۔’اس خط میں جلد سے جلد قدم لینے کی درخواست کی گئی ہے اور ماہرین نے خبردار کیا کہ ‘ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔ایک دفعہ یہ پینڈورا باکس کھل گیا تو اس کا بند ہونا مشکل ہے۔’ماہرین کا مطالبہ ہے کہ ہتھیاروں کی یہ ٹیکنالوجی ‘اخلاقی طور پر غلط’ ہے چنانچہ ان پر اقوام متحدہ کے ہتھیاروں کے لیے بنائے گئے قوانین کے تحت پابندی لگائی جائے۔اقوام متحدہ کا ایک نامزد گروپ خودکار ہتھیاروں پر گفتگو کے لیے پیر کو ملاقات کرنے والا تھا لیکن اب یہ میٹنگ نومبر میں ہوگی۔اقوام متحدہ کی کمیٹیاں اس سے پہلے بھی قاتل روبوٹس کی تیاری اور اس پر پابندی لگانے کے بارے میں غور کر چکی ہیں۔ یاد رہے کہ

اس سے قبل 2015 میں بھی ہزار سے زیادہ ماہرین نے اقوام متحدہ کو خط میں خودکار ہتھیاروں کے خطرات سے آگاہ کیا تھا۔ قاتل روبوٹ کیا ہے؟ قاتل روبوٹ ایک خودکار ہتھیار ہے جو انسانی مدد کے بغیر اپنے ہدف کو چن سکتا ہے اور نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ روبوٹ ابھی تیاری کے مرحلے میں ہیں۔ ان ہتھیاروں کے حامیوں کا کہنا ہے کہ موجودہ جنگی قوانین کی مدد سے ان خودکار روبوٹس کو سنبھالا جا سکتا ہے۔ لیکن اس کے مخالفین کا کہنا ہے کہ یہ ہتھیار انسانیت کے لیے شدید خطرہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…