کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسمارٹ فون، انٹرنیٹ آلات سے رابطے رکھنے والی گاڑیوں سے ٹیلی فون نیٹ ورک کمیونی کیشن کے پیغامات میں اضافہ جاری رہے گا، خطے میں پاکستان دوسرا سب سے بڑا ملک ہے جہاں اسمارٹ فون کنیکٹڈ گاڑیوں اور دیگر آلات کے استعمال کے باعث کے ایل ٹی ای ٹیلی کمیونی کیشن نیٹ ورک پیغامات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ یہ بات اوریکل کی رپورٹ میں اجاگر کی گئی ہے۔مشرق وسطی اور جنوبی ایشیا میں بھارت کے بعد
پاکستان سب سے بڑا ملک ہے جہاں دنیا کے 10 فیصد ڈائی میٹر سگنلنگ پیغامات دیئے جاتے ہیں جو تقریباً 62.4 ملین فی سیکنڈ ہے اور 2021ء4 تک مجموعی شرح نمو 38 فیصد رہے گی۔ اس خطے میں اتنی بڑی تعداد میں ایل ٹی ای ٹریفک میں اضافہ پالیسی مینجمنٹ کی وجہ سے ہے اور مجموعی طور پر 10.4 فیصد سگنلنگ دی جارہی ہے۔ان آلات سے منسلک کاروں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہوگا اور ان کے یہ پیغامات 9.4 ملین مسیجز فی سیکنڈ ہیں جبکہ مجموعی شرح نمو (سی اے جی آر) 30 فیصد ہے۔تفصیلات کے مطابق اوریکل کی رپورٹ ’’اوریکل کمیونی کیشنز ایل ٹی ای ڈائی میٹر سگنلنگ انڈیکس‘‘ کی حالیہ اشاعت میں یہ بات اجاگر کی گئی ہے کہ ایل ٹی ای ڈائی میٹر سگنلنگ میں بے تحاشا اضافہ جاری رہے گا اور اس کی بڑی وجہ اسمارٹ فون اور دیگر انٹرنیٹ آف دی تھنگز(آئی او ٹی) کے حامل آلات ہیں۔ رپورٹ میں یہ بات بھی واضح کی گئی ہے اس رجحان میں کمی کے کوئی آثار نہیں ہیں اور 2021ء4 تک 595 ملین میسجز فی سیکنڈ روانہ کئے جائیں گے۔ ایل ٹی ای نیٹ ورک ٹریفک میں ایل ٹی ای براڈ کاسٹ، وی او ایل ٹی ای اور پالیسی مینجمنٹ سے منسلک سگنلنگ کو مزید ایپلی کیشنز اور جامع ڈیٹا منصوبہ بندی کی ضرورت پڑے گی۔ یہ رپورٹ ٹیلی کمیونی کیشن خدمات فراہم کرنے والوں نیٹ ورک انجینئروں اور ایگزیکٹوز کے لیے آئندہ برسوں میں
تبدیلیوں کے حوالے سے منصوبہ بندی میں معاونت فراہم کرتی ہے۔سینئر نائب صدر اور جنرل منیجر اوریکل کمیونی کیشنز ڈوگ سوریانو نے کہا کہ صارفین کی توقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اس لیے کمیونی کیشن سروسر پروائڈرز کو چاہیے کہ وہ اس شعبے میں جدید ٹیکنالوجیکل تبدیلیاں اور سگنلنگ گروتھ کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کریں۔ کلا?ڈ خدمات ان کے لیے نہایت معاون رہیں گی جن کی مدد سے وہ اپنی خدمات میں اضافہ اور مقاصد کو حاصل کرسکتے ہیں۔ اوریکل کمیونی کیشن سروس پروائڈرز کو زیادہ وسیع اور جدید ڈائی میٹر سگنلنگ انفرااسٹرکچر کی تیاری میں مدد دینے کے لیے اوریکل کمیونی کیشن ڈائی میٹر سگنلنگ را?ٹر اور اوریکل کمیونی کیشنز پالیسی مینجمنٹ فراہم کرتا ہے۔