ہواوے کا چین میں نیا فوج 10پرو متعارف کروایا جا چکا ہے اور اس کے متعارف کروائے جانے کے بعد کمپنی کوچین میں اسلام مخالف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید اور مخالفت کا سامنا ہے۔ اس مخالفت کی وجہ فون کا الارم
فیچر ہے، جس میں مسلمان نماز کے اوقات کار کے بارے میں جان سکتے ہیں ، اس کے علاوہ اس فیچر سے مسلمان قریبی مسجد بھی تلاش کر سکتے ہیں۔چین کے اسلام مخالف حلقوں نے موبائل کے ان فیچرز کو مذہبی حملہ سمجھا اور کمپنی پر الزام لگایا کہ وہ مسلمانوں سے ترجیحی سلوک کر ہی ہے۔کمپنی کی مخالفت کرنے والوں نے صارفین کو چین کی سب سے بڑی سمارٹ فونز بنانے والی کمپنی ہواوے کا بائیکاٹ کرنے کی بھی اپیل کی۔ہواوے نے اس حوالے سےاپنا بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہےکہ مسلمانوں کےلیے نماز کے اوقات کے الارم کا فیچر چین کی مارکیٹ کے لیے نہیں بلکہ اسے دوسرے ممالک کے لیے جاری کیا گیا ہے۔اس پر کچھ چینی صارفین کا کہنا ہے کہ جب یہ فیچر چینی مارکیٹ کے لیے ہے ہی نہیں تو پھر چین میں اس کی تشہیر کیوں کی جا رہی ہے۔تاہم اس وقت چین کے اسلام مخالف حلقے ہواوے کی بائیکاٹ مہم چلائے ہوئے ہیں اور کمپنی کو اس حوالے سے شدید تنقید اور مخالفت کا سامنا ہے۔