اسلام آباد(ویب ڈیسک) فلکیات میں دلچسپی رکھنے والے زمین سے سیارہ زہرہ اور مشتری کا ایک ساتھ نظارہ کر سکتے ہیں۔ بغیر کسی تکنیکی آلے کی مدد سے آسمان پر ان سیاروں کا نظارہ پیر کو طلوع آفتاب سے قبل کیا جا سکتا ہے۔ ٭ ‘بہت سے ستاروں سے زیادہ گرم’ سیارہ دریافت یہ دونوں سیارے جنوب مشرق کی سمت میں ایک روشن ستارے کی مانند دکھائی دیں گے۔
برطانیہ میں اس نظارے کو دیکھنے کے لیے بہترین وقت طلوع آفتاب سے 40 منٹ قبل ہوگا۔ سیارہ مشتری کے چار گیلیئن چاند کو ٹیلیسکوپ کی مدد سے دیکھا جا سکے گا۔ تاہم اس نظارے کو دیکھنے کے لیے آسمان کا صاف ہونا ضروری ہے۔ شمالی امریکی اور انگلینڈ میں اس نظارے کا مشاہدہ کرنے والوں کو کوئی مشکل نہیں ہوگی، کیوں کہ یہ سیارے آسمان پر انتہائی نیچے ہوں گے۔