جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’گوگل لینز‘ کتنے کمال کی چیز ہے؟

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) رواں ہفتے گوگل نے اپنی سالانہ ترقیاتی کانفرنس میں آرٹیفیشیل انٹیلیجنس یعنی مصنوعی ذہانت سے متعلق بعض بہترین عملی ایپلیکیشنز کی رونمائی کی ہے۔ اس ضمن میں اس نے اس بار پانچ نئی ایپس ڈیزائن کی ہیں۔ گوگل لینز کمپنی نے جو پانچ نئی ایپس پیش کی ہیں ان میں سے ‘گوگل لینز’ کمال کی چیز ہے۔ یہ

ایپ کیمرے کے سامنے جو بھی چیز آتی ہے اسے پہچان کر وہ اس کی ریئل ٹائم میں شناخت کر لیتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر آپ کیمرے کو پھول کے سامنے کریں تو وہ فوراً بتا دے گا کہ لینز کے سامنے اس وقت پھول ہے۔ گوگل لینز کو اگر کسی وائی فائی راؤٹر کے پیچھے لگے اس سٹکر کے سامنے کیا جائے جس پر پاس ورڈ درج ہو تو یہ ایپ خود ہی اس کے پاس ورڈ کی شناخت کر لے گی اور بغیر کچھ کیے ہی وہ اس نیٹ ورک سے کنیکٹ ہو جائے گی۔ یہ ایپ ریستورانوں کے مینیو کا جائزہ لے سکتی ہے یا پھر دیگر زبانوں میں اس مینیو کو پیش کر سکتی ہے۔ ابھی گوکل نے یہ اعلان نہیں کیا ہے کہ یہ ایپ بازار میں کب دستیاب ہوگی لیکن دوسری نئی ایپلیکیشنز کے ساتھ اسے بھی متعارف کروایا جائے گا۔ سٹینڈ الون ڈے ڈریم ہیڈ سیٹ گوگل نے گذشتہ برس ہی اپنے ڈے ڈریم ورچوؤل ریئیلٹی پلیٹ فارم کے ساتھ ہی ایک ہیڈ سیٹ کا اعلان کیا تھا جس میں سمارٹ فون کی مدد سے ورچوؤل ریئلٹی کا تجربہ ہو سکتا تھا۔ ڈے ڈریم کے ساتھ اب سام سنگ گلیکسی ڈیوائسز بھی کام کریں گی۔ اس سے قبل تک سام سنگ ڈیوائسز صرف گیئر وی آر کے ساتھ ہی کام کرتی تھیں۔ گوگل نے اعلان کیا ہے وہ دو سٹینڈ الون ڈے ڈریم ہیڈ سیٹ لانچ کرےگی جن کے لیے ضروری نہیں کہ کام کرنے کے لیے انھیں کسی سمارٹ فون سے مربوط کیا جائے بلکہ اس کے بغیر بھی وہ کام کریں گے۔ تجزیہ کار جیف بلیبر کا کہنا ہے کہ ‘گوگل کو توقع ہوگی کہ بہترین

کارکردگی والے ایک مخصوص ہیڈ سیٹ کی مدد سے بازار کو وسعت دی جاسکے گی لیکن اصل چیلنج مواد کی کمی اپنی جگہ موجود ہے۔’ گوگل کی فوٹو ایپ کو اس وقت تقریبا 50 کروڑ لوگ استعمال کر رہے ہیں۔ یہ ایپ ایک ایسا پروگرام ہے جو بہت سی تصویروں میں سے آپ کی فوٹو کو ترتیب دینے کا کام کرتی ہے اور یہ سمجھتی ہے کہ تصویروں کا تعلق کیا ہے۔ مثال کے طور پر ایپ اگر یہ دیکھے کہ تصاویر میں کیک ہے تو پھر وہ اس دن کی تصویروں کو ‘برتھ ڈے پارٹی’ کے نام سے بالترتیب ایک جگہ جمع کر دے گی۔ اس ایپ کی مدد سے فوٹو شیئر کرنے میں بھی کافی آسانی ہوگی۔ یہ ایپ چہرے کی شناخت کر کے متعلقہ افراد یا گروپ کو فوٹو شیئر کرنے کی بھی خود ہی تجویز پیش کرے گی۔ وی پی ایس یعنی وژوؤل پوزیشننگ سسٹم ٹریفک یا راستوں کی تلاش کے لیے ہم سے بہت سے لوگ اسی نوعیت کا جی پی ایس یعنی گلوبل پوزیشننگ سسٹم پہلے سے ہی استعمال کرتے ہیں۔ لیکن وی پی ایس اس سے کہیں بہتر ہے ایپ ہے۔ جی پی ایس میں کسی مقام سے متعلق باریکیاں یا اس کی تفصیل میسر نہیں ہوتی اور وی پی ایس اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہے۔ اس میں تھری ڈی ویژوئلائزیشن کے لیے ٹینگو تکنیک استعمال کی گئی ہے جو جہاں پر آپ ہوں وہاں کے آس پاس کی بہت سی چیزوں کی شناخت کرتی ہے۔ اس سے چند سینٹی میٹر کے فاصلے تک پتہ چلتا ہے کہ اس وقت آپ بعینہی کس مقام پر اور کہاں ہیں۔ یعنی اگر جی پی

ایس آپ کو دروازے تک پہنچا سکتا ہے تو وی پی ایس سے آپ وہاں پر موجود اگر کسی خاص چیز کو تلاش کر رہے تو اس کا بھی پتہ کر سکتے ہیں۔ لیکن ایک مشکل ابھی یہ ہے کہ بیشتر سمارٹ فونز میں ٹینگو ٹیکنالوجی دستیاب نہیں ہے دوسرے یہ کہ وی پی ایس ابھی پوری طرح سے تیار بھی نہیں ہے۔ گوگل ہوم ایپ کا استعمال تو پہلے سے ہورہا ہے لیکن یہ ایپ آمیزون الیکسا ڈیوائس کے مقابلے پیچھے ہے۔ اس لیے گوگل نے اسی ایپ میں بعض نئے فیچر متعارف کروائے ہیں جو اسی ایپ میں جوڑے جا سکتے ہیں۔ اب ‘ہوم’ کی مدد سے فون کال بھی کی جا سکتی ہے۔ اس ایپ میں آواز کی پہچان کی صلاحیت ہے تو ایک خاندان کے مختلف ارکان اپنے مختلف فون نمبروں سے ہوم ڈیوائس سے کال کر سکتے ہیں۔ اس ایپ سے اب صرف سوالات کے جواب ہی تک نہیں بلکہ وہ خود اضافی معلومات فراہم کرسکے گی۔ مثلا یہ کہ یہ خود اپ کی جانب سے فیڈ کیے گئے کیلنڈر کی بنیاد پر بتا سکے گی کہ فلاں مقام پر ٹریفک زیادہ ہے۔ اس کانفرنس کی ایک اہم بات یہ ہے کہ کمپنی نے اب اپنی ایپس کو آئی فون میں بھی لانے کا اعلان کیا ہے۔ اب تک اس کی ایپس اینڈرائڈ ڈیوائسز تک ہی محدود تھیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…