بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

وائی فائی کی سپیڈ بڑھانے کے 8آسان ترین طریقے ان پر عمل سے آپ کا انٹرنیٹ چلے گا نہیں بلکہ دوڑے گا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیٹ کی سست رفتار آج کل پاکستانیوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ،جس نے براڈ بینڈ استتعمال کرنے والوں کو ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا ہے ۔ اکثر افراد اس سے پریشان بلکہ ذہنی جھنجھلاہٹ کا شکار ہوتے ہیں۔اب اس میں کب تک بہتری آتی ہے وہ تو معلوم نہیں اور آپ کو انٹرنیٹ کی رفتار سے مشکلات کا سامنا ممکنہ طور پر ہوتا رہے گا۔تاہم کچھ ٹپس ایسی ہوتی ہیں جو آپ کے وائی فائی کی رفتار کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔آئیے ہم آپ کو ایسی ہی کچھ ٹپس دیتے ہیں جس سے آپ کے وائی فائی کی سپیڈ میں حیران کن حد تک اضافہ ہو جائیگا۔

پرفیکٹ اسپاٹ پر روٹر کو رکھنا

روٹر کو رکھنے کا بہترین مقام عام طور پر گھر کے درمیان ہوتا ہے اور وہ بھی کسی میز یا شیلف پر۔ اپنے روٹر کو دیواروں سے دور رکھنا مددگار ثابت ہوتا ہے کیونکہ پھر آپ انٹینا سیدھا اوپر کرسکتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ گھر کے درمیان روٹر کو رکھ کر آپ ڈیڈ اسپاٹس سے کافی حد تک بچ سکتے ہیں۔

الیکٹرونک ڈیوائسز سے دور رکھنا

بیشتر افراد اپنے روٹرز کو ٹیلی ویژن یا ٹیلی فون کے قریب رکھ دیتے ہیں مگر اس کے نتیجے میں سگنلز متاثر ہوتے ہیں۔ ٹی وی اور فون کے ساتھ ساتھ روٹر کو دیگر برقی ڈیوائسز جیسے ایل ای ڈی لائٹس، اسپیکر، مانیٹرز اور اے سی پاور کورڈ سے دور رکھنا بہتر ہوتا ہے۔

وائرلیس سگنلز نشر کرنے والی ڈیوائسز سے دور

بلیوٹوتھ اسپیکر بھی وائرلیس سگنلز کو متاثر کرتے ہیں، تو روٹر کو ایسے اسپیکر سے دور ہی رکھیں، یا اگر بے بی مانیٹرز کا استعمال کرتے ہیں تو بھی وائی فائی روٹر کو اس سے دور رکھیں۔

پاس ورڈ کا استعمال

اپنے گھر کے براڈ بینڈ نیٹ ورک کو ایک پاس ورڈ کے ذریعے تحفظ دینا بھی رفتار کو بڑھاتا ہے۔ اس پر نظر رکھیں کہ کونسی ڈیوائسز آپ کے نیٹ ورک کو استعمال کررہی ہیں، کیونکہ جتنی زیادہ ڈیوائسز ہوں گی انٹرنیٹ کی رفتار اتنی کم ہوگی۔

اپنے روٹر کو ری بوٹ کرنا معمول بنائیں

روٹر کو ری بوٹ کرنا رفتار بڑھانے کے لیے ایک محفوظ طریقہ ہے، تاہم ہر بار مینوئلی کرنے سے وائی فائی کی رفتار سست پڑسکتی ہے، اس لیے ایک خودکار شیڈول تشکیل دیں جو روزانہ یا ہفتہ میں ایک بار روٹر کو ری اسٹارٹ کردے۔

سگنل بوسٹر حاصل کریں

زیادہ طاقت کے انٹینا طاقتور سگنلز بھیج سکتے ہیں جن سے روٹر کے عام انٹینا محروم ہوتے ہیں۔ سگنل بوسٹر کی مد سے آپ وائی فائی کی رینج اور مضبوطی کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔

ایک اور روٹر لے لیں

دوسرے روٹر کو گھر میں کسی بھی جگہ رکھ کر آپ وائی فائی سگنلز کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے میں مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

کولڈ ڈرنک کین سے انٹینا کی طاقت بڑھائیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…