جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد 14 کروڑ سے تجاوز کرگئی

datetime 27  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے چیرمین اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد 14 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ سالانہ 74 ہزار ٹیرا بائیٹ ڈیٹا استعمال ہو رہا ہے۔چیرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 5 سب میرین کیبلز کام کررہی ہیں اور سالانہ 74 ہزار ٹیرا بائیٹ ڈیٹا استعمال ہورہا ہے، سی پیک کے تحت راولپنڈی سے خنجراب تک 820 کلومیٹر طویل فائبر آپٹک کیبل بچھائی جا رہی ہے،

اس وقت ملک کے 72 فیصد سے زائد حصے میں ٹیلی کام سروسز دستیاب ہیں، ملک میں موبائل صارفین کی تعداد 14 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ موبائل کمپنیوں کو مشترکہ ٹاورزاستعمال کرنے کا پابند بنایا جائے گا۔اسماعیل شاہ نے کہا کہ ملک میں اوبراور کریم ٹیکسی سروس کی کامیابی موبائل براڈ بینڈ کی مرہون منت ہے، ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ جدید ٹیکسی سروس سے عام ٹیکسی ڈرائیورمتاثرہورہے ہیں، جلد ہی عام ٹیکسی ڈرائیورزکو بھی اس سروس میں شمولیت کا موقع دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…