منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

’’کیا آپ جانتے ہیں کہ آج تک آپ کہاں کہاں گئے؟ ‘‘ آپ کے فون میں اس کا مکمل رکارڈ موجود ہے،تفصیلات دیکھنے یا ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ جانئے

datetime 11  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا موبائل فون آپ کب کہاں گئے، کن راستوں پر سفر کیا اور کہاں گھومتے پھرتے رہےان تمام معلومات کا اتنا تفصیلی ریکارڈ رکھتا ہے ۔ ’’دی انڈیپینڈنٹ ’’کی ایک رپورٹ کے مطابق جدید سمارٹ فون میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ آپ انہیں جس جگہ بھی لے کر جائیں یہ ہر لوکیشن کواپنےحافظے میں محفوظ کر لیتے ہیں ۔

چاہے آپ آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتے ہوں یا اینڈرائیڈ دونوں طرح کے فونز میں یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ اس ڈیٹا کی مدد سے آپ کسی بھی وقت معلوم کرسکتے ہیں کہ ماضی میں آپ کہاں کہاں اور کس وقت جاچکے ہیںمگر اس کے ساتھ یہ بات آپ کیلئے انتہائی تشویشناک بھی ہو سکتی ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیاں آپ کی روز مرہ زندگی سے متعلق کس قدرآگاہ ہیں۔ا گر آپ اینڈرائیڈ استعمال کرتے ہیں تو ٹریکنگ فیچر صرف فون کے ذریعے ہی استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ ’’آئی او ایس ‘‘ صورت میں اس کیلئے ایک ایپ چاہیے ہوتی ہے۔ یہ ایپ آپ کی لوکیشن ٹریک کرتی ہے اور کمپنی کو بھیج دیتی ہے۔ا گر آپ اس فیچر کو آف کرنا چاہتے ہیں تو اپنے گوگل اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں اور لوکیشن ہسٹری کو آف کردیں۔ اب آپ موبائل فون پر جو بھی آپریٹنگ سسٹم استعمال کریں گے وہ آپ کی لوکیشن کا ریکارڈ نہیں رکھے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…