منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گاڑیوں کے شوقین افرادکےلئے بڑی خوشخبری ،ا ب گاڑیاں بجلی پرچلیں گی

datetime 10  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بہت جلد پاکستانی ملک کی سڑکوں پر دوڑتی الیکٹرک کاردیکھ سکیں گے ۔ یہ’’ای کار‘‘ 50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ان میں پٹرول کی جگہ یوپی ایس کی طرح12وولٹ کی ری چارج ایبل بیـٹری استعمال ہو گیجسے با آسانی گھریلو بجلی پر بھی چارج کیا جا سکے گا۔ چارجنگ کے بعد بیٹری 120کلومیٹر کا سفر طے کر سکے گی۔گاڑی کی قیمت چھ لاکھ روپے

پاکستانی روپے ہو گی۔ اس سے قبل چین میں بھی اسی طرح کی الیکـٹرک کار متعارف کرائی گئی تھی جس کی سالانہ فروخت چار لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ پاکستان میں اس کار کو متعارف کروانے کا سہرا ’’این جے آٹو انڈسٹری‘‘کے سر ہے جو ’’پیرانی گروپ آف انڈسٹریز‘‘کا حصہ ہے۔ ’’این جی آٹو انڈسٹریز‘‘کے مارکیٹنگ ایگزیکٹو عبدالمقسیط نے معروف انگریزی اخبار کو بتایا کہ چائنا میں ’’ای کار ‘‘کی کامیابی کے بعدپاکستان میں اسے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا جو کہ قیمت میں کم اور ماحول دوست گاڑی ہے ۔دو دروازوں پر مشتمل گاڑی کی قیمت چھ لاکھ جبکہ چار دروازوں پر مشتمل ’’ای کار کی قیمت چھ لاکھ پچاس ہزار روپے پاکستانی ہو گی جسے 14مئی کو کراچی ایکسپو سینٹر میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔ عبدالمقسیط کا کہنا ہے کہ آئندہ تین ماہ میں کمپنی ڈیلر شپ اور کمپنی کے منظور شدہ آئوٹ لیٹ پر گاڑی فروخت کیلئے پیش کر دی جائے گی۔۔انہوں نے کہاکہ ان گاڑیوں کی  مارکیٹ مخصوص نہیں، ہر عمر کے افراد اس گاڑی کو چلا سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ای گاڑیوں کی مارکیٹ آئندہ برسوں میں تیزی سے پھیلے گی اور اسی لیے ہم نے اس شعبے میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیااوراب ان گاڑیوں کے دوورژن متعارف کرائے گئے ہیں جن میں ایک ورژن میں دودروازوں والی گاڑیاں جبکہ دوسرے میں چاردروازوں پروالی گاڑیوں کاورژن متعارف کرایاگیاہے

2017-04-10

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…