جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

خلا میں معلق دنیا کی طویل ترین عمارت

datetime 1  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسان میں تجسس اور جستجو کا عمل ہمیشہ سے جاری ہے اور آئے دن اس سفر میں اضافہ اور نت نئی ترقی جیسے جیسے انسان کو کامیابی دلا رہی ہے ہماری سہولیات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔آپ نے اکثر بڑوں سے یہ محاورہ سنا ہوگا کہ ہوائی قلعے نہ تعمیر کرو یعنی ناممکن بات نہ کرو۔ہوائی قلعے تعمیر کرنا

تاحال ایک ناممکن امر ہے لیکن امریکہ کی ایک تعمیراتی کمپنی نے کہیں سے اردو کا یہ محاورہ سن لیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے کچھ تیاری بھی کی ہے۔نیویارک میں واقع تعمیراتی کمپنی کی جانب سے دنیا کے طویل اور بلند ترین اسکائی اسکریپر’اینالیما ٹاور‘ کا منصوبہ پیش کیا ہے جس کی بنیاد زمین پر نہیں بلکہ آسمان میں ایک سیارچے میں ہوگی اور یہ زمین کی فضاؤں میں معلق ہوگا۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس طول القامت عمارت کوزمین پچاس ہزار کلومیٹر بلند ایک سیارچے کی مدد سے معلق کیا جائے گا‘ اس عمارت سے باہر نکلنے کا واحد ذریعہ پیرا شوٹ ہوگا۔اینالیما ٹاور زمین کے مدار میں آٹھ ہندسے کی شکل میں سفر کرے گا اور عمارت کے مکینوں کے دن کے چوبیس گھنٹوں میں دنیا کے مختلف حصوں کے مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔ناسا نے 2021 میں ایک منصوبے کی تیاری کی ہے جس کے تحت خلا میں تیرتے سیارچے پر تسلط حاصل کرکے اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…