اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کہتے ہیں کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے ،انسان کو جب کوئی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو وہ اس کا کوئی نہ کوئی حل نکال ہی لیتا ہے۔موبائل فون آج ہر فرد کی ایک انتہائی اہم ضرورت بن چکا ہے لیکن آپ کو شاید یہ سن کے حیرانی ہو گی کے اس میں موجود دو بٹن *اور#پرانے
ٹیلیفون کے شروع میں استعمال کیلئے بے مقصد بٹن تھے جن کو بغیر کسی استعمال کے صرف خوبصورتی کیلئے نصب کیا گیا تھا لیکن اب اس کا بھی استعمال موبائل فون میں موجود باقی دیگر بٹن کی طرح ہوتا ہے۔پھر آہستہ آہستہ جس طرح انسان ترقی کی منازل طے کرتا رہا تو ساتھ ساتھ ٹیلیفون کی ٹیکنالوجی میں ترقی آئی اور موبائل فون متعارف کروائے گئے اور صارفین کی سہولت کیلئے کمپنی نے اسٹیرک او ر ہیش کے بٹنوں کو استعمال کیا جانے لگا۔سب سے پہلے 69*کا کوڈ وضع کیا گیاجو اس وقت کال بیک کیلئے استعمال ہوتا تھا ۔وقت گرزنے کے ساتھ ان بٹنوں کے استعمال میں مزید اضافہ ہو گیا۔