جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

موبائل صارفین کیلئے بڑی خوشخبری معروف کمپنی نے ایسا چارجر متعارف کرا دیا کہ موجیںلگ گئیں

datetime 28  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی نے سمارٹ فون اور ٹیبلٹ کے لیے وائرلیس چارجر تیار کرلیا ہے جسے ” مدر باکس “ کا نام دیا گیا ہے۔ گیند نما وائرلیس چارجر کو بجلی کے ساکٹ میں لگادیا جاتا ہے جس کے بعد یہ اپنے قریب موجود اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ کو چارج کرسکتا ہے۔ البتہ اس سے چارج ہونے والی ڈیوائس کے لیے یو ایس بی

چارجنگ پورٹ سے لیس ہوناضروری ہوگا جو مدر باکس کے ساتھ ہی فراہم کی جائے گی۔یہ کسی آلے کو 2 واٹ سے 10 واٹ تک کی شرح سے چارج کرسکے گا جس کا انحصار آلے اور چارجر کے درمیانی فاصلے پر ہوگا۔ مدر باکس سے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس، دونوں آپریٹنگ سسٹم والے اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹ چارج کیے جاسکیں گے۔ مدر باکس کا قدرے چھوٹا ورڑن بیٹری استعمال کرتا ہے جسے پاور پلگ میں لگانے کی ضرورت نہیں ہوتی البتہ چارجنگ ختم ہوجانے پر اسے بجلی کے ساکٹ میں لگاکر دوبارہ چارج کیا جاسکتا ہے۔ کمپنی نے اپنے وائرلیس چارجر کے لیے کراو¿ڈ فنڈنگ کی مد میں 25 ہزار ڈالر سے زیادہ رقم جمع کرلی ہے اور اس کی پہلی کنسائنمنٹ رواں سال ستمبر تک مارکیٹ میں پیش کردی جائے گی۔ پری بکنگکروانے والے صارفین کیلئے یہ چارجر 79 ڈالر میں دستیاب ہوگاجبکہ اس کی حتمی قیمت کا اعلان آئندہ چند ماہ بعد متوقع ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…