نابینا افراد کیلئے خوشی کی خبر،اب پیغام پڑھنا اور بھیجنا مشکل نہیں رہا؟

27  فروری‬‮  2017

سیئول/ کوریا(این این آئی) جنوبی کوریا کی ایک کمپنی نے نابینا افراد کیلئے دنیا کی پہلی بریل اسمارٹ واچ بنائی ہے جس پر بھیجے گئے پیغام کے تحت نقاط عین بریل انداز میں ابھرتے ہیں جنہیں چھوکر ایس ایم ایس پڑھا جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت 29 کروڑ افراد بینائی سے محروم ہیں اور وہ اس جدید اسمارٹ واچ کے ذریعے ڈیجیٹل پیغامات عین اسی طرح پڑھ سکتے ہیں

جس طرح وہ بریل سسٹم کے تحت کاغذ پر ابھرے ہوئے حروف پڑھتے ہیں۔واچ میں 4 عدد بریل خانے یا نقطے ہیں جو اٹھتے اور بیٹھتے رہتے ہیں۔ استعمال کرنے والا ان کی رفتار اور شدت کو ازخود سیٹ کرسکتا ہے۔ ڈاٹ واچ بلیوٹوتھ کے ذریعے اسمارٹ فون سے جڑ جاتی ہے اور کسی بھی فون، ایپ اور سروس (مثلاً میسنجر یا گوگل میپ سے رہنمائی) پیغام لے لیتی ہے۔ پھر اسے اندر بٹنوں تک پہنچاتی ہے جو پیغام کے لحاظ سے ابھرتے اور بیٹھتے رہتے ہیں۔ واچ کا سافٹ ویئر اوپن اے پی آئی ہے اور معمولی پروگرامنگ سے اس میں تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔اگرچہ نابینا افراد کے لیے کئی مددگار آلات موجود ہیں تاہم وہ زیادہ تر آواز سے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ لیکن ضروری ہوتا ہے کہ اس کے لیے ہیڈفون استعمال کیا جائے جو نابینا افراد کے لیے تھوڑے مشکل ہوتا ہے جب کہ روایتی برقی بریل آلات بہت مہنگے اور بھاری بھرکم ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…