اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیلفٹ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے بے خوابی کا حل تلاش کرتے ہوئے روبوٹ تکیہ ایجاد کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیلفٹ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے بے خوابی سے پریشان لوگو ں کی زندگی آسان بنانے کیلئے ایک روبوٹ ایجاد کیا ہے اس کا نام سومناکس رکھا گیا ہے
، یہ جسمانی و ذہنی بے چین افراد کی کیفیات کو بھانپ کو اسےپرسکون کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرتے ہوئے اسے نیند کی وادی میں دھکیلنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔تکیہ کے اندر ایسا نظام موجود ہے جو کسی شخص کے تنفس کو بہتر اور متوازن کر سکے اور ضرورت کے مطابق روشنی کی شدت میں کمی یا زیادتی لے آئے، تکیہ اپنے مالک کو بے چین دیکھ کر لوری بھی سنا سکتا ہے، تکیہ کے اندر متعدد سینسر موجود ہیں جو آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کے تحت اپنے مالک کی نیند کو بہتر اور پرسکون بنائیں گے۔