لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ہیکرزنے اس بارآئی فون استعمال والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ۔اب آئی فون استعمال کرنے والے ہو جائیں خبر دار کیونکہ ایک ایسا خطرناک ”ایموجی“ پر مبنی میسج مارکیٹ میں گردش کر رہا ہے جو آپ کے آئی فون کو مکمل طور پر بند کر سکتا ہے۔ یہ خطرناک میسج ہیکروں نے اپیل آئی فونز کی ساکھ کو تباہ کرنے کیلئے بنایا ہے۔ یہ میسج نہ صرف کھولنے بلکہ اس کو ریسو کرنے سے بھی آئی فون بند ہو سکتا ہے۔
آئی فون کوتباہ کرنے کےلئے ہیکرز نے اس خطرناک میسیج میں 4 مختلف اقسام کے ایموجیز کو شامل کیا ہے، جو کہ سفید جھنڈے، ریزو(0) کے نشان اور رینبو ایموجی اور ایک پوشیدہ ایموجی پر مشتمل ہے۔ اس پوشیدہ ایموجی کا نام ویری ایشن سیکٹر 16یا VS16 ہے تاہم اس دیکھا نہیں جا سکتاجس کی وجہ سے کئی صارفین کے آئی فون اس حملے میں بندہوجاتے ہیں