بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

’’پرانا اور سست رفتار انٹر نیٹ بھول جائیں ‘‘ اب آرہا ہے پاکستان میں انتہائ تیز رفتار اور کم قیمت انٹر نیٹ

datetime 29  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)میڈیا رپورٹس کے مطابق ملٹی نیٹ عمان سے فائبر آپٹک کیبلز رکھنے کا آغاز کررہی ہے۔ جسے ‘سلک روٹ’ کا نام دیا جارہا ہے۔اس کی مدد میں40 ٹیرابائٹس ڈیٹا حاصل کیا جاسکے گا۔اس کے علاوہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) بھی 40 ٹیرابائٹس کی کیبل کے لیے کام کررہی ہے جس سے اگلے سال

تک 80 ٹیرابائٹس انٹرنیٹ ڈیٹا موجود ہوگا۔اس کے علاوہ چین بھی پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے ساتھ فائبر آپٹک کیبل بچھائے گا اور دیگر کمپنیاں بھی پاکستان میں داخل ہوسکیں گی۔ جس سے آئندہ چند سال میں پاکستان میں 400 ٹیرابائٹس تک انٹرنیٹ ڈیٹا آجائے گا جس سے انٹر نیٹ کی رفتار میں تیزی اور قیمت میں کمی آئے گی ۔انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں ہونے والا یہ اضافہ اسمارٹ فونز کی وجہ سے ہے کیونکہ تمام اسمارٹ فون صارفین انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کی سربراہ نگہت داد کے مطابق جب کبھی زیر سمندر فائبر کیبلز میں کوئی خرابی ہوتی ہے۔ان کی تنظیم کو بے شمار شکایات موصول ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ بذریعہ انٹرنیٹ پیغام نہیں دے پاتے، وہ ہم سے فون پر رابطہ کرتے ہیں یا سوشل میڈیا کے ذریعے ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کرتے ہیں۔ان کا بتانا تھا کہ وقتاً فوقتاً انہیں انٹرنیٹ کے جزوی یا مکمل طور پر معطل ہونے کی شکایات موصول ہوتی رہتی ہیں۔نگہت داد کے مطابق حالیہ دنوں میں انہیں فاٹا میں 190 دن سے انٹرنیٹ فراہمی معطل ہونے کی شکایات مل رہی ہیں، جس کی وجہ سیکیورٹی وجوہات ہیں۔دوسری جانب سلمان انصاری کا کہتا ہے کہ خصوصی طور پر محفوظ روابط جیسے کہ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ذریعے کیے جانے والے میسجز کو خفیہ ایجنسیاں ٹیپ نہیں کرسکتیں تاہم انہیں دو افراد کے درمیان فون پر ہونے والے رابطے کی معلومات حاصل ہوجاتی ہے۔چونکہ خفیہ ادارے انکرپٹڈ معلومات تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے، اس لیے وہ انٹرنیٹ سروس کو بند کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تاکہ لوگوں کا رابطہ منقطع ہوسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…