جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

30سال کی محنت کا شاندار نتیجہ ۔۔۔۔ایسا موبائل فون متعارف کرا دیا گیا جس نے پہلے ہی دن شائقین کو اپنی جانب متوجہ کر لیا، کیا کیا خصوصیات ہیں ؟

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) موبائل فونز کے دیوانے تیار ہو اجائیں کیونکہ معروف چینی کمپنی نے ایسا موبائل متعارف کرا دیا ہے جو کسی بھی موبائل صارف کے دل کو للچا سکتا ہے ۔ تفصیالات کے مطابق معروف چینی کمپنی شیاؤمی نے فلیگ شپ سمارٹ فون ”مکس“ تیار کیا ہے جو 30سال کی محنت کا نتیجہ ہے ۔ ماہرین کے مطابق یہ موبائل فون تیاار کرنا بے حد مشکل تھا تاہم 30سال کی انتھک کوششوں کے بعد ماہرین نے یہ زبردست موبائل فون تیار کیا جس نے دنیا بھر کے ماہرین کو حیران کر دیا ہے ۔
اس موبائل میں خاص کیا ہے ؟ ماہرین کے مطابق اس کی اسکرین ہی اس کی مشہوری کی اصل وجہ ہے جس میں چاروں جانب سکرین(بیزلز کے بغیر) کا ہونا ہے کیونکہ اس فون کا سائز تو تقریباً آئی فون 7 پلس جتنا ہے لیکن اس کی سکرین کا سائز 6.4 انچ ہے۔ چینی کمپنی نے ہر پہلو پر کام کیا اور سپیکر ہول، سنسر اور فرنٹ فیسنگ کیمرہ پر خصوصی توجہ دی گئی۔ کمپنی نے 30 سال سپیکر کے متبادل کی تلاش میں لگا کر پائیز الیکٹرک سپیکر کو اس فون کا حصہ بنایا جبکہ الٹرا سونک سنسر کے اضافے کے ساتھ فرنٹ کیمرے کو دائیں جانب کے نچلے کونے میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اس فون میں سنیپ ڈریگون 821 پراسیسر، 2.35 گیگا ہرٹز اور 4400 ایم اے ایچ بیٹری شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق 4 نومبر سے یہ فون 2 ماڈلز کی شکل میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا جن میں سے 4 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج کے والے ماڈل کی قیمت 517 ڈالرز (54 ہزار روپے سے زائد) جبکہ 6 جی بی ریم اور 256 سٹوریج والے ماڈل کی قیمت 590 ڈالرز (لگ بھگ 61,000 ہزار روپے) کا ہو گا۔ سیاہ سرامکس باڈی والا یہ فون 18 قیراط کے سونے سے تیار کر کے بھی فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…