اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے‘ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات روکنے کے لئے اقدامات ضروری ہیں کیونکہ ماحولیاتی تبدیلی پاکستانی معیشت کے لئے خطرہ ہے‘ حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے‘ میڈیا کو بھی اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کرنی چاہئے۔ پیر کو موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ماحولیات تبدیلی کے اثرات روکنے کے لئے اقدامات کرنا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کی معیشت کے لئے خطرہ ہے منفی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لئے حکومت اعلیٰ سطح پر اقدامات کررہی ہے۔ گزشتہ چند دہائیوں میں پاکستان میں بہت سی موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبہ میں کام کرنا ہوگا حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور پاکستان میں میڈیا کی آزادی کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ میڈیا کو بھی اپنی ذمہ داری متوازن طریقے سے ادا کرنی چاہئے۔ (ن غ)
ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے‘ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات روکنے کے لئے اقدامات ضروری ہیں، ماحولیاتی تبدیلی پاکستانی معیشت کے لئے خطرہ ہے‘ حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے‘ میڈیا کو بھی اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کرنی چاہئے
17
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں