اسلام آباد(ٹیکنالوجی ڈیسک) سماجی رابطوں کی معروف ترین ایپلیکیشن وٹس ایپ نے صارفین کے دیرینہ مطالبے کے پیش نظر اب اپنے نئے آنے والے ورژن میں کچھ نئے فیچرز شامل کرنے کافیصلہ کیا ہےا ور ان کی ٹیسٹنگ بھی شروع کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ورژن 2.16.281 میں نئے فیچر متعارف کرائے ہیں۔ وٹس ایپ پر اب گروپ ایڈمنسٹریٹر لوگوں کو لنک کی مدد سے گروپ میں شامل کر سکیں گے۔لنک کا بٹن ایڈمنسٹر کے کانٹیکٹ لسٹ میں سب سے اوپر ہی ہوگا۔اس بٹن پر ٹیپ کرنے سے ایک منفرد یو آر ایل جنریٹ ہوتا ہے۔ اس لنک کو دوستوں، گھروالوں اور پبلک کے ساتھ تین طریقوں سے شیئر کیا جاسکتا ہے۔
لنک کو تھرڈپارٹی ایپلی کیشن سے میسج کی مدد سے شیئر کیا جا سکتا ہے۔ لنک کو کیوآر کوڈ میں بدلا جا سکتا ہے اور اسے این ایف سی ٹیگ سے بھی شیئر کیا جا سکتا ہے۔ایک دفعہ لنک جنریٹ کرنے کے بعد ایڈمنسٹریٹر لنک کو ختم بھی کر سکتے ہیں تاکہ اضافی لوگوں کو گروپ میں شامل ہونے سے روکا جا سکے۔ایک اور فیچر جو اس ورژن میں شامل کیا جا رہا ہے وہ کوئیک فارورڈ بٹن کا ہے۔ یہ فیچر پہلے آئی او ایس ایپلی کیشن میں بھی متعارف کرا جا چکا ہے۔ اس فیچر سے صارفین آسانی کے ساتھ میڈیا کو دوسرے صارفین کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔