پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان چھا گیا ۔۔ زبردست ایپ متعارف کرا دی۔۔ بڑی مشکل حل

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لامودی پاکستان نے پراپرٹی پورٹ فولیو کی منیجنگ کو آسان بنانے کیلئے نئی تخلیقاتی ایپ متعارف کرادی ہے ۔لامودی کی حقیقی ایپ مکانات کی تلاش میں سرگرم افراد کیلئے آسانی مہیا کرتی ہے ،تاہم یہ نئی ایپ خاص طور پر ایجنٹس اور فروخت کنندگان کیلئے ہے جو کہ مشکلات سے پاک طریقہ کار کو یقینی بناتی ہے ۔یہ ایپ رئیل اسٹیٹ پروفیشنلز کو محض ایک کلک کے ذریعے متعدد خدمات فراہم کرے گی اور رئیل اسٹیٹ پروفیشنلز ایک بٹن دبا کر نئی پراپرٹیز اپ لوڈ،انوینٹری منیجنگ،کلائنٹس سے براہ راست پیغامات کی وصولی سمیت جدید مسابقتی تجزیات سے بھی استفادہ کرسکیں گے۔یہ ایک ایسی ایپ ہے جس کی تیاری کیلئے لامودی کے انجینئرز نے بے پناہ محنت کی ہے اور ایک ایسی ایپ تیار کرنے میں کامیاب رہے جو کہ اس سے قبل رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں نہیں دیکھی گئی ہے ۔رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں شفافیت اور اعتماد کو کلیدی حیثیت حاصل ہے اور آپ کو کسی ایسے فرد سے پراپرٹی خریدنے کی ہر گز ضرورت نہیں ہے جس پر آپ اعتماد نہ کرتے ہوں،اس نئی ایپ کے مقاصد بھی بالکل یہی ہیں ،ایجنٹس اور فروخت کنندگان اس ایپ پر اپنی ذاتی معلومات،تصویر اور فون نمبر کے ساتھ دیگر تفصیلات کے ساتھ پروفائل بناسکتے ہیں جس کی مدد سے ایجنٹس اور فروخت کنندگان زیادہ پیشہ وارانہ انداز اور اعتماد کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطہ کرکے ڈیل کرسکتے ہیں،رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں فراڈ کا بڑھتا ہوا عنصر پریشان کن ہے اور کیا یہ ایپ اس رجحان کو ختم یا کم کرسکتی ہے،اس حوالے سے لامودی پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر سعد ارشد کا کہنا ہے کہ ہم نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں تحفظ اور اعتماد کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر ہی یہ ایپ ڈیزائن کی ہے اور یہ نہ صرف خریداروں کیلئے آسانی مہیا کرتی ہے بلکہ ایجنٹس کے بھی روزمرہ کے کاموں میں مشکلات کو کم کرتی ہے ،رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں نت نئی جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جارہی ہیں،ورچوئل رئیلٹی آنے کو ہے اور وہ دن دور نہیں جب دبئی میں بیٹھے پاکستانی سرمایہ کار اپنے دفتر کے صوفے پر براجمان ہوکر لاہور میں با آسانی پراپرٹی کی خریداری کرسکیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…