اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی فون سکس ایس ہوسکتا ہے اس وقت مارکیٹ میں سب سے اچھا اسمارٹ فون ہو مگر اس میں ایک بڑا مسئلہ موجود ہے اور وہ ہے بدترین کال کوالٹی اور رینج ۔یہ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا۔ڈنمارک کی آل بورگ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں اس وقت دستیاب مقبول ترین فونز کا جائزہ لیا گیا اور آئی فون کو کال کے معیار اور رینج کے حوالے سے سب سے بدترین قرار دیا گیا، خاص طور پر ان افراد کافی مسائل کا سامنا ہوتا ہے جو آئی فون کو بائیں ہاتھ میں پکڑ کر استعمال کرتے ہیں۔تحقیق کے مطابق اس کی وجہ پکڑنے کے دوران انٹینا کے اوپر ہاتھ رکھ دینا ہے جو مسائل کا باعث بنتا ہے۔مختلف فونز پر کیے جانے والے تجربات میں یہ بات سامنے آئی کہ آئی فون فری اسپیس اور دیگر فیچرز میں تو بہترین ہے مگر اس میں کال کا معیار زیادہ اچھا نہیں ہوتا۔محققین کے مطابق آئی فون میں وائس کمیونیکشن متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ انٹینا کی کمزوری ہوتی ہے۔