جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کے کچھ عجیب و غریب مگرمہنگے ترین موبائل فونز جن کے بارے میں آپ نہیں جانتے ہونگے

datetime 5  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں ٹیکنالوجی کی ریس نے نئے سے نئے اور جدید ترین شاہکا رمتعارف کرائے ہیں ان میں سر فہرست اور تواتر کے ساتھ آنے والی چیز میں موبائل فون سرفہرست ہے ۔سام سنگ اور ایپل کے فلیگ شپ اسمارٹ فونز کو دنیا میں سب سے مہنگا مانا جاتا ہے جو ہوتے بھی زبردست ہیں مگر وہ آپ کے ساتھ ساتھ دیگر لاکھوں یا کروڑوں افراد کے پاس ہوسکتے ہیں۔ تاہم اگر آپ زیادہ دولتمند ہیں تو ہوسکتا ہے کہ آپ ایسا فون خریدنا چاہیں جو کسی اور کے پاس نہ ہو یا بہت کم افراد ہی اس کے مالک ہوں۔ ویسے یقین کریں یا نہ کریں مگر دنیا کی چند غیر معروف کمپنیوں کے اسمارٹ فونز اتنے مہنگے ہیں کہ عام افراد تو انہیں خریدنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ موبیادو گرینڈ ٹچ سنگ مرمر سے بنا ہوا یہ اسمارٹ فون بہت زیادہ بھاری ہوتا ہے مگر یہی اس کی انفرادیت ہے جو مختلف رنگوں میں دستیاب ہے اور اس کی قیمت 3100 ڈالرز (تین لاکھ 24 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔ لیمبورگنی ٹونینو 88 ٹایوری ٹونینو 88 نامی یہ موبائل، کار ساز کمپنی لیمبورگنی کا تیار کردہ ہے جس کی کیسنگ اسٹیل اور چمڑے سے تیار کی گئی ہے تاہم فیچرز کے لحاظ سے یہ زیادہ بہتر نہیں، لیکن اس کی قیمت کافی خاص ہے جو 5250 ڈالرز (ساڑھے 5 لاکھ پاکستانی روپوں سے زائد) ہے۔
گریسسو ریگل گولڈ اس فون کو 18 قیراط کے ہیروں کے ساتھ تیار کیا گیا ہے اور اس کی قیمت بھی 6 ہزار ڈالرز (6 لاکھ 28 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔ سرن سولارن کرسٹل وائٹ کاربون ڈی ایل سی اس کی تیاری سفید چمڑے کے ساتھ ساتھ سیاہ ہیروں کے ساتھ کی گئی ہے اور اسے بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا محفوظ ترین فون ہے جس کا ڈیٹا چرانا ممکن نہیں اور اس کی قیمت 15900 ڈالرز (ساڑھے سولہ لاکھ پاکستانی روپوں سے زائد) ہے۔ ویرتو نیو سگنیچر ویرتو فونز خاص فیچرز کے ساتھ آتے ہیں مگر اس کی قیمت سب سے زیادہ خاص ہے جو 19800 ڈالرز (20 لاکھ 74 ہزار پاکستانی روپوں سے زائد) ہے۔ گولڈ وش ایسکلیپس ہیروں اور مگر مچھ کی کھال سے مزئین یہ اسمارٹ فون 36655 ڈالرز (38 لاکھ 41 ہزار پاکستانی روپوں سے زائد) کا ہے، تاہم اس کا ہیروں کے بغیر ماڈل 7 ہزار ڈالرز میں لیا جاسکتا ہے۔

b

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…