جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

’’انسانیت خطرے میں پڑ گئی ‘‘ دنیا کی آب و ہوا میںتیزی سے خطرناک تبدیلی۔۔ چین نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2016 |

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے پیرس میں ہونے والے عالمی ماحولیاتی معاہدے کی توثیق کر دی ہے معاہدے کی منظوری نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے دی چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے اعلیٰ ترین قانون ساز ادارے نے پیرس میں ہونے والے عالمی ماحولیاتی معاہدے کی توثیق کر دی ہے گذشتہ برس دسمبر میں عالمی رہنماؤں نے پیرس میں سنہ 2050 تک دنیا کے درجہ حرارت میں اضافے کو دو ڈگری تک محدود کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔دنیا میں طے پانے والے پہلے جامع ماحولیاتی معاہدے پر اس وقت تک قانونی طور پر عمل درآمد شروع ہو سکتا ہے جب تک عالمی سطح پر 55 فیصد کاربن کے اخراج کے ذمہ داری ممالک اس کی توثیق نہیں کر دیتے۔اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ چین میں عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کا سبب بننے والی CO2 گیس یا کاربن کا اخراج ہوتا ہے۔اگر چین کے ساتھ امریکہ کو بھی شامل کر لیں تو دنیا بھر میں خارج ہونے والے نقصان دے گیسوں میں دونوں ممالک کا حصہ 40 فیصد بنتا ہے۔توقع ہے کہ چین اور امریکہ چینی شہر ہانگڑو میں اختتام ہفتہ پر منعقد ہونے والی جی 20 کانفرنس سے پہلے یا اس کے دوران پیرس کانفرنس معاہدے کی مشترکہ طور پر توثیق کا اعلان کریں گے۔چین میں پیرس معاہدے کی منظوری کے بعد اسے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کو بند کرنا ہو گا جب کاربن کے اخراج کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…