جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خبردار ۔۔۔! آپ کا وائی فائی آپ کو ایک خطرناک بیماری میں مبتلا کررہے ہے ، ماہرین نے خوفناک انکشاف کر دیا

datetime 24  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(ما نیٹرنگ ڈیسک) وائی فائی سروسز فراہم کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ وائی فائی کا استعمال انسان کے لیے جان لیوا بھی ہوسکتا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حفظان صحت کے شعبے میں کام کرنے والے ماہرین نے ایک تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ وائی فائی کی شعاعیں انسانی اور نباتاتی نشو نما پر اثرانداز ہونے کے ساتھ ساتھ کبھی کبھی انسان کے لیے جان لیوا بھی ہوسکتی ہیں، وائرلیس انٹرنیٹ سے براہ راست اٹھنے وال لہریں انسانی دماغ پر اثر انداز ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں انسانی دماغ عدم توجہی کا شکار ہونے ساتھ سر میں درد اور کانوں میں بھی تکلیف کا موجب ہوسکتا ہے۔ماہرین نے تجویز دی ہے کہ وائی فائی استعمال کرنے والے صارفین اپنے گھروں میں وائرلیس انٹرنیٹ کے استعمال کا پلان ترتیب دیتے وقت اپنی صحت پر مرتب ہونے والے اس کے منفی اثرات کو ذہن میں رکھیں کہیں ایسا نہ ہو کہ وائی فائی آپ یا آپ کے گھر میں موجود افراد کی زندگی کے لیے خطرہ ثابت ہو۔ کیمبرج یونیورسٹی کی ایک دوسری تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وائرلیس انٹرنیٹ حاملہ خواتین کے لیے بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین حاملہ خواتین کو وائر لیس انٹرنیٹ کے استعمال سے گریز کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ وائرلیس انٹرنیٹ کی مضر صحت شعاعیں اسقاط حمل کا موجب بن سکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…