جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

سمارٹ فونزکی بیٹریوں کا مسئلہ ہو گیا حل۔۔۔! ماہرین زبردست ایجاد منظر عام پر لے آئے

datetime 23  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسمارٹ فون میں جدید ترین ترقیوں کے باوجود بھی اس کی بیٹری میں کوئی خاص جدت نہیں آسکی جب کہ اسمارٹ فون میں بند ہوتی بیٹری اور اس کی جارچنگ ایک مسئلہ بن چکی ہے۔لیکن اب ایک کمپنی نے بیٹری کی جسامت آدھی اور افادیت کو دْگنا کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ خاص میٹریل سے تیارشدہ یہ بیٹری دْگنے وقت تک چلے گی اور مارکیٹ میں دستیاب تمام بیٹریوں سے اس کی صلاحیت سب سے بہترین ہوگی۔سالڈ انرجی سسٹمز کی جانب سے تیار کردہ بیٹری جسامت میں آدھی اور افادیت میں دْگنی ہوگی جب کہ کمپنی کے سی ای او نے بتایا کہ بیٹری کی جسامت نصف رہ جائے گی اور یہ لیتھیئم بیٹری جتنے وقت تک فون کو چلاسکے گی اور اگر بیٹری کو آج کی عام بیٹریوں جتنا بڑا کرلیا جائے تو یہ ازخودْ گنی کارکردگی فراہم کرے گی۔ عام طور پر ہم لیتھیئم آئن بیٹری استعمال کررہے ہیں جس میں گریفائٹ کیتھوڈ سے منفی چارج کے حامل الیکٹران مثبت چارج والے اینوڈ کی جانب سفر کرتے ہیں۔دوسری جانب لیتھیئم کی ہائی انرجی دھاتی پرت کو بھی استعمال کیا گیا ہے جو نہ صرف بیٹری کو زیادہ چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ یہ بیٹری کی عمر بھی بڑھاتا ہے :۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…