نیویارک(این این آئی) گذشتہ ماہ جولائی میں دنیا بھر میں ہر روز صرف انگریزی زبان میں تقریباً سات ہزار ’اسلام دشمن‘ ٹویٹس بھیجی گئیں۔اس کے مقابلے پر اپریل میں ڈھائی ہزار ایسی ٹویٹس کی گئی تھیں، تاہم فرانسیسی شہر نیس میں حملے اور ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد ان میں تیزی آ گئی۔بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے تھنک ٹینک ڈیموس کو ایسے 49 الفاظ اور ہیش ٹیگ ملے جن سے اسلام دشمنی ظاہر ہوتی تھی۔ٹوئٹر نے اس پر تاحال تبصرہ نہیں کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مارچ اور جولائی میں کی جانے والی ٹویٹس کا جائزہ لیاگیا تو معلوم ہوا کہ ایسی 215,247 انگریزی ٹویٹس ہیں جو اسلام دشمن، حقارت آمیز یا نفرت انگیز ہیں۔یورپ میں سب سے زیادہ ایسی ٹویٹس برطانیہ سے کی گئیں، جب کہ اس کے بعد نیدرلینڈز، فرانس اور جرمنی تھے۔15 جولائی ایسا دن تھا جب سب سے زیادہ، یعنی 21,190 ٹویٹس بھیجی گئیں۔ اس سے ایک روز پہلے ایک شخص نے نیس میں ساحل پر موجود لوگوں پر ٹرک چڑھا کر 85 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے کہا تھا کہ یہ حملہ اس کے ایک پیروکار نے کیا ہے۔ایک اور تیزی 17 جولائی کو ترکی میں ناکام بغاوت کے ایک روز بعد دیکھنے کو ملی، جب ایسی 10,610 ٹویٹس بھیجی گئیں۔ اس کے علاوہ 26 جولائی بھی اس حوالے سے سرگرم دن تھا۔ اسی دن فرانس کے شہر روآں میں شدت پسندوں نے ایک پادری کو چرچ کے اندر قتل کر دیا تھا۔ اس کی ذمہ داری بھی دولتِ اسلامیہ نے قبول کی تھی۔تھنک ٹینک ڈیموس کے ریسرچ ڈائریکٹر کارل ملر نے کہا کہ یہ ٹویٹس اس لحاظ سے پریشان کن ہیں کیوں کہ یہ اس بات کی علامت ہیں کہ لوگ ’دولت اسلامیہ پر نہیں بلکہ وسیع تر مسلم دنیا پر برہم ہیں۔انھوں نے ان ٹویٹس کو ’نقصان دہ، ضرررساں اور انتہائی بڑے مسئلے کا باعث‘ قرار دیا۔ البتہ انھوں نے کہا کہ برطانوی قانون کے تحت ان کی ’بہت قلیل تعداد ہی کو غیرقانونی کہا جا سکتا ہے۔‘کارل ملر کے مطابق قانون صرف اس صورت میں ٹوٹتا ہے جب کسی کی زندگی کو واقعی خطرہ ہو، لیکن اس قسم کی دشنام طرازی زد میں زیادہ تر آن لائن افراد ہی آتے ہیں۔
اسلام دشمنی عروج پر ۔۔۔! ٹوئیٹر کی ایسی رپوٹ جاری کہ سن کر آپ کا خون کھول اٹھے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے تک کمی کا امکان
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
بجلی کے بلوں میں بڑی تبدیلی
-
پاکستان بھر میں طوفانی بارشیں، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
-
اسرائیل نے 8 جون کو ایران پر بڑا فضائی حملہ کیوں روکا؟ اسرائیلی ائیر چیف کا انکشاف
-
فلم میں بھی ہارنے سے انکار
-
ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا مقام تبدیل کردیا گیا
-
بارش کا سسٹم پاکستان میں داخلے کے قریب، موسم بدلنے کا امکان
-
بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
-
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی تیاری
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حیران کن کمی



















































