اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ہندوستان میں نیموٹیل نامی ایک کمپنی نے 99 روپے کا اسمارٹ فون متعارف کرواکر دنیا کا سب سے سستا اسمارٹ فون متعارف کروانے کا دعویٰ کیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ہندوستان میں ہی فریڈم 251 اور ڈوکوس X1 بھی اسی قیمت کے موبائل فون متعارف کروانے کا دعویٰ کرچکے ہیں۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں کمپنی پروموٹر مادھوا ریڈی نے دعویٰ کیا کہ ان کا فون ‘نموٹیل اچھے دن’ 99 روپے میں دستیاب ہوگا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریڈی اس سے قبل ایک بینک کے محکمہ ہوم لون میں مینیجر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔کمپنی کے مطابق ‘نموٹیل اچھے دن’ میں چار انچ کا ڈسپلے، انڈرائیڈ کا ورڑن لولی پاپ، ایک جی بی ریم اور 4 جی بی اسٹوریج اسپیس موجود ہے۔اس اسمارٹ فون کی پہلے قیمت 2999 رکھی گئی تھی تاہم اسے اب صرف 99 روپے کا کردیا گیا ہے اور اسے آرڈر کرکے گھر منگوایا جاسکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈیلیوری چارجز 199 روپے ہیں جو کہ فون کی قیمت سے زیادہ ہے۔کمپنی اور اس کے پروموٹر دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ فون ہندوستان میں ہی بنایا گیا ہے :۔