بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

سام سنگ کا نیا طاقتور موبائل فون متعارف، قیمت اور خوبیا ں جان کر خوش ہو جائیں گے

datetime 9  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)سام سنگ نے اپنی جدید اسمارٹ ڈیوائس گلیکسی J510F/DS ایڈیشن2016پاکستان میں متعارف کرادیا ہے ۔اس 4G LTE ان ایبل ڈیوائس کے ساتھ خریدار مفت 16GB مائیکرو ایس ڈی میموری کارڈ بھی حاصل کرسکیں گے ۔تخلیقاتی ڈیوائس J5 (6) ، 5.2انچ کی وسیع اسکرین سے مزین ہے جو کہ Super AMOLED ڈسپلے کے ساتھ تصاویر کی بہترین کوالٹی سے روشناس کراتی ہے ۔یہ دیرپا اسمارٹ فون خالص میٹل فریم سے تیار کیا گیا ہے ،اس کا 13میگا پکسل کا ریئر اور 5میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ F1.9لینس کے ساتھ کم روشنی میں بھی واضح اور صاف تصاویر کو یقینی بناتا ہے،ہوم keyکو دو بار دبانے سے اس کے کیمرے تک فوری رسائی ممکن ہے ،j5میں سیلفی کیلئے اضافی فیچرز دیئے گئے ہیں جس میں فرنٹ ایل ای ڈی اور سیلفی فلیش شامل میں ،اس ڈیوائس میں پام سیلفی کا فیچر بھی متعارف کرایا گیاہے جس سے اشارے کے ساتھ سیلفی بنائی جاسکتی ہے جبکہ وائیڈ سیلفی فیچر گروپ سیلفیز کیلئے کار آمد ہے جبکہ بیوٹی موڈ کے ذریعے سیلفی کو فوٹو ری ٹچ سے مزید نکھارا جاسکتا ہے ۔سام سنگ J5 ڈیوائس 16 GB – ROM, کے ذریعے ہموار ملٹی ٹاسکنگ اور UI ٹرانزیکشنز کو یقینی بناتی ہے ،اس کی 3,100 mAh کی بیٹری الٹرا پاور سیونگ موڈ کے ساتھ گھنٹوں کا بیک اپ فراہم کرتی ہے ،اس کے ایزی موڈ اور اسمارٹ سوئچ ایپ ڈیٹا ٹرانسفر کو محفوظ اور آسان بناتے ہیں،یہ متاثر کن ڈیوائس پاکستان میں محض 28,999, روپے میں تین مختلف رنگوں وائٹ،بلیک اور گولڈمیں دستیاب ہے۔سام سنگ پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر J. H. Lee نے پاکستان میں J5 کی لانچنگ پر اپنے پر مسرت جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ J5 ایک پر کشش اور خصوصیات سے بھرپور ڈیوائس ہے جو کہ صارفین کو یقینی طور پر متاثر کرے گی اور ہم نے اس ڈیوائس کو اس جذبے کے ساتھ متعارف کرایا ہے کہ ہمارے صارفین نفیس ٹیکنالوجی اور ناقابل مقابلہ اسمارٹ فون تجربات کو ایک گلدستے کی شکل میں حاصل کرسکیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…