واٹس ایپ نے نئی سہولت متعارف کروادی

31  مارچ‬‮  2016

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)واٹس ایپ نے آخر کار اپنے صارفین کو اپنا ٹیکسٹ فارمیٹ کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔جی ہاں واٹس ایپ نے خاموشی سے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے ٹیکسٹ کو بولڈ، اٹالک یا اسٹرائیک تھرو کرسکتے ہیں۔اس فیچر کو بیٹا ورڑن میں آزمایا گیا مگر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے پر تمام صارفین اسے استعمال کرسکتے ہیں۔بیشتر افراد کے واٹس ایپ میں تو یہ اپ ڈیٹس خودکار طور پر انسٹال ہوگئی ہیں۔یہ فیچر کسی بٹن کو کلک کرنے سے کام نہیں کرتا بلکہ یہ ایپ کے اندر چھپا ہوا ہے اور مخصوص الفاظ پر آن ہوجاتا ہے۔آپ کو اپنے الفاظ کے شروع اور آخر میں * بنانا ہوگا جس سے ٹیکسٹ بولڈ ہوجائے گا، جبکہ ہر سائیڈ پر _ ڈالنے سے وہ اٹالک میں تبدیل ہوجائے گا۔اور جملے شروع اور آخر میں ~ ڈالنے سے اس پر لکیر آجائے گی۔یہ تینوں فیچرز اکھٹے بھی کام کرسکتے ہیں اور آپ کسی ایک لفظ پر بھی انہیں آزما کر دیکھ سکتے ہیں۔اس اقدام کا مقصاد واٹس ایپ کو تمام فیچرز سے لیس کمیونیکشن ٹول بنانا اور دفتری استعمال کے لیے بہترین بنانا ہے۔اس کی مثال اس وقت بھی سامنے آئی تھی جب گزشتہ ماہ اس میں لوگوں کو دستاویزات شیئر کرنے کا آپشن فراہم کیا گیا تھا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…