اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

آسمان پرموجود ہر شے کا مکمل ترین کائناتی نقشہ تیار

datetime 30  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جرمنی(نیوز ڈیسک) جرمنی کے مشہور میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ نے کائنات میں تمام معلومہ اشیا کا ایک تفصیلی نقشہ تیار کرلیا ہے۔اگرچہ یہ نقشہ ابتدائی طور پر 1990 میں بنایا گیا تھا لیکن امیج پروسیسنگ ٹیکنالوجی میں بہتری اور دیگر ترقیوں سے اب آسمان کی تفصیلی ایکس رے نقشہ مزید بہتر کیا گیا ہے جس میں ہر معلوم اجرامِ فلکی اور اشیا کا احوال موجود ہے۔ اس کیٹلاگ نقشے کو بنانے کے لیے روزیٹ ایکس سیٹلائٹ سے مدد لی گئی ہے جس نے کائنات کے دوردراز خطوں سے آنے والی ایکسرے کی بنیاد پر چھوٹے بڑے کائناتی اجسام کو نوٹ اور رجسٹر کیا اسے بنانے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ روزیٹ کے حساس آلات چند فوٹون ( روشنی کے ذرات) کو بھی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسی لیے بسا اوقات یہ طے کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ نظر آنے والا کوئی سیارہ یا ستارہ ہے یا صرف کسی خلل کا نتیجہ ہے۔ اب ا?ئندہ سال ایک اور ایکس رے سیٹلائٹ خلا میں بھیجا جارہا ہے جو مزید تفصیل اور گہرائی سے کائنات کا ایکس رے نظارہ کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی یہ پراسرا تاریک توانائی ( ڈارک انرجی) کی خبر بھی لے سکے گا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…