بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

برطانوی کمپنی نے اسمارٹ فون کو بطور پاسپورٹ استعمال کرنے پرکام شروع کردیا

datetime 30  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ میں کرنسی نوٹ اور پاسپورٹ چھاپنے والی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایسے ڈیجیٹل پاسپورٹ پر کام کررہی ہے جنہیں اسمارٹ فون کے ذریعے بھی استعمال کرنا ممکن ہوگا۔بہت سے لوگ ٹکٹ اور بورڈنگ پاس کی ڈیجیٹل کاپیاں فون پر محفوظ کرکے پہلے ہی استعمال کررہے ہیں لیکن پورے پاسپورٹ کو ڈیجیٹل کرنا ایک خواہش بھی ہے اور کچھ مشکل بھی لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے لیے پاسپورٹ تفصیلات اور بایومیٹرک معلومات ایک انتہائی محفوظ سرور پر رکھی ہوگی جن میں فنگرپرنٹ، ڈیجیٹل تصویر، پاسپورٹ کی تفصیل اور ختم ہونے کی تاریخ تحریر ہوگی۔کمپنی کے مطابق چہرہ شناخت کرنے کے لیے چہرہ شناس سافٹ ویئر اور فنگر پرنٹ پرکھنے والا مؤثر نظام ہوگا، اب پاسپورٹ کی یہ ساری تفصیل ایک فون پر پاس ورڈ کی صورت میں ڈالی جائے گی جو سرور تک لے جائے گا لیکن اب بھی ڈیجیٹل پاسپورٹ کی منزل خاصی دور ہے۔ اسی طرح آسٹریلیا نے بھی ’کلاؤڈ پاسپورٹ‘ کی ایک سروس شروع کی ہے جہاں تمام پاسپورٹس کا ڈیٹا موجود ہوتا ہے جس سے ایئرپورٹ عملہ ڈیٹا بیس میں جاکر پاسپورٹ کی جملہ معلومات چیک کرسکتا ہے۔ فی الحال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان آنے جانے والے مسافروں پر آزمائشی استعمال شروع کیا جارہا ہے۔کمپنی کا کہنا ہےکہ اس سارے نظام کا ایک فائدہ یہ ہوگا کہ مسافر ایئرپورٹ پہنچنے سے قبل ہی پاسپورٹ چیک کرالیں گے جس سے وقت کا زیاں اور لمبی قطاروں کی ضرورت نہیں رہے گی اور اس طرح ایک گھنٹے میں 700 سے زائد مسافروں کا پاسپورٹ شناخت کرنا ممکن ہوگا۔ دوسری جانب سائبرحفاظت کے ماہرین نے اس ٹیکنالوجی کو مزید بہتر اور فول پروف بنانے پر زور دیا ہے کیونکہ انٹرنیٹ کے ذریعے سے پاسپورٹ کی چیکنگ سے ہیکنگ اور غلط ڈیٹا استعمال کرنے کے نئے راستے بھی کھل سکتے ہیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…