واشنگٹن (نیوز ڈیسک)اگر تو فیس بک پر وقت ضائع کرنا چاہتے ہیں تو اس کی میسنجر ایپ میں ایک چھپی ہوئی باسکٹ بال گیم آپ کی منتظر ہے۔ جی ہاں فیس بک نے جمعرات کو اینڈرائیڈ اور آئی فون میں اپنی میسجنگ ایپ میں اس اپ ڈیٹ کو متعارف کرایا ہے۔ اس گیم میں آپ کو باسکٹ بال کو ہوپ میں ڈالنا ہوتا ہے اور اگر ڈال نہ سکیں تو جتنا اسکور کیا ہوتا ہے وہ صفر پر چلا جاتا ہے۔ اب اس گیم کو تلاش کرنا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ بھی جان لیں اگر تو آپ کی میسنجر ایپ اپ ڈیٹ نہیں تو فوراً کرلیں۔ اب اپنے کسی دوست یا خود کو ہی باسکٹ بال ایموجی ارسال کریں اور جب وہ چلا جائے تو اس ایموجی کو کلک کریں جس کے بعد گیم اوپن ہوجائے گی۔ اب لگاتار جتنی بار بھی آپ کامیابی سے گیند کو ہوپ میں ڈالیں گے اسکور بڑھتا جائے گا جب بھی مس کریں گے تو اسکور کاﺅنٹر ری اسٹارٹ ہوجائے گا۔ اگر کسی دوست کے ساتھ یہ کھیلیں گے تو چیٹنگ ونڈو پر ہائی اسکور بھی شو ہوگا۔باسکٹ بال فیس بک میسنجر کی پہلی خفیہ گیم نہیں اس سے پہلے بھی ایک شطرنج کی گیم اسی طرح سامنے آئی تھی جسے @fbchess play چیٹ پر بھیج کر کھیلا جاسکتا ہے۔شطرنج کی گیم کو تو فیس بک کی ویب سائٹ پر بھی کھیلا جاسکتا ہے مگر بدقسمتی سے باسکٹ بال کی گیم صرف اسمارٹ فونز صارفین تک ہی محدود ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں