پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

انٹرنیٹ کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا ، حیرت انگیز ایجا دمنظر عا م پر

datetime 18  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے ایک ٹیکنالوجی وضع کی ہے جو پیچیدہ اور بڑی ویب سائٹ کے ویب پیچز بھی ایک تہائی کم وقت میں لوڈ کردے گی اور اس سے انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک نیا انقلاب آجائے گا۔اس ٹیکنالوجی کا نام ”پولارس“ رکھا گیا ہے جو پیچ پر موجود مختلف اشیا کے درمیان کنیکشنز اور روابط کو دیکھتے ہوئے کم سے کم مدت میں پیچ لوڈ کرتی ہے۔ ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے ایک طالب علم کے مطابق ایک چھوٹے ڈیٹا کو اپنے سرور سے موبائل نیٹ ورک تک آنے میں 100 ملی سیکنڈ لگتے ہیں اور اگر پیج زیادہ بھرا ہوا اور پیچیدہ ہو تو یہ وقت اسی لحاظ سے بڑھتا جاتا ہے۔اس پروجیکٹ پر ایم آئی ٹی اور ہارورڈ یونیورسٹی نے مشترکہ کام کیا ہے اور دنیا کی 200 مشہور ویب سائٹس کا جائزہ لیا ہے۔ براو¿زر پہلے نیٹ ورک پر جاتا ہے اور مختلف آبجیکٹ (اشیا) کو براو¿زر پر ظاہر کرتا ہے جن میں ایچ ٹی ایم ایل فائلز، جاوااسکرپٹ اور دیگر سورس کوڈ شامل ہیں۔اس دوران براو¿زر تمام آبجیکٹ کا جائزہ بھی لیتا رہتا ہے۔ براو¿زر جس ترتیب سے آبجیکٹ جمع کرتا ہے اسی رفتار سے ویب پیچ لوڈ ہوتا ہے۔ اس کے برخلاف بے ترتیبی کی صورت میں براو¿زر کو بار بار نیٹ ورک پر جاکر آبجیکٹ کال کرنے ہوتے ہیں۔اب اگر براو¿زر کو تمام آبجیکٹ ترتیب وار معلوم ہوں تو یہ وقت کم ہوجاتا ہے اوریہی کام پولارس کرتا ہے اور ویب پیجز بہت تیزی سے اپ لوڈ کرتا ہے۔ اس طرح گوگل اور ایمیزون جیسی کمپنیوں نے بھی کئی طریقوں سے اپنے پیجز کا لوڈ ٹائم کم کرکے اپنے منافع میں اضافہ اور وقت کی بچت کی ہے۔پولارس کے ذریعے پیچیدہ اور کئی کوڈز والے بھرے ہوئے ویب پیجز لوڈ ہونے کے وقت کو ایک تہائی کم کیا جاسکتا ہے بلکہ موبائل نیٹ ورک کی دنیا میں بھی ایک انقلاب آجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…