6 1گھنٹے 24 منٹ فضاء میں مسلسل محو سفر رہنے کا ورلڈ ریکارڈ کس ائیرلائن نے قائم کیا

4  مارچ‬‮  2016

دبئی(نیوز ڈیسک)دبئی کی فضائی کمپنی ایمیرٹس کے ایک مسافر طیارے اے 380 جیٹ نے بغیر کسی وقفے کے اب تک کی طویل ترین مسافت کی پیشہ ورانہ پرواز کا ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔یہ طیارہ دبئی سے روانہ ہوا اور مسلسل 6 1گھنٹے 24 منٹ مسلسل فضاء میں رہنے کے بعدنیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈپہنچ گیا۔مسافر طیارے اے 380 جیٹ نے دبئی سے پرواز بھری اور درمیان میں بغیر کسی وقفے کے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ تک کا 14200 کلو میٹر کی مسافت کا سفر طے کیا۔کیوی میڈیا کے مطابق اندازہ لگایا گیا تھا کہ دبئی سے آکلینڈ کے درمیان سفر کے لیے ایمریٹس ایئرلائن کے طیارے کو17 گھنٹے 15 منٹ کا وقت لگے گا لیکن یہ مسافت وقت سے پہلے ہی پوری ہوگئی۔اس وقت طویل ترین فلائٹ 16 گھنٹے 55 منٹ تک پرواز کرتی ہے اور سڈنی فلائیٹ اس دوران صرف 13،800 کلو میٹر تک کی مسافت طے کرتی ہے لیکن ایمریٹس ایئرلائن اس ریکارڈ کو بھی توڑنے کے لیے پر عزم ہے۔اطلاعات کے مطابق اس نئے روٹ کے افتتاح کے لیے اے 380 مسافر طیارے کا استعمال کیا گیا لیکن کہا جا رہا ہے کہ کمپنی عام طور پر اس روٹ کے لیے بوئنگ 777 کا استعمال کرے گی۔ کمپنی اسی ماہ دبئی سے پاناما شہر تک ایک فلائٹ شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس کا دورانیہ 17 گھنٹے 35 منٹ تک ہوگا۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…