ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

موبائل ٹاورز کا پاور لیول چیک کرنے کیلئے سروے

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے فریکوئینسی ایلوکیشن بورڈ (ایف اے بی) کے تعاون سے موبائل کمپنیوں(سی ایم اوز) اور لوکل لوپ آپریٹروں(ڈبلیو ایل ایل اوز) کی طرف سے نصب کردہ بیس ٹرانسیور سٹیشنز (بی ٹی ایس) /ٹاورز کے ٹرانسمیٹرز اور رسیورز کے پاور لیول کو چیک کرنے کیلئے ملک کے بڑے شہروں میں تفصیلی سروے کیا ہے۔ یہ سروے خصوصی آلات کے ذریعے ملک بھر کے چھ شہروں میں کیا گیاجن میں لاہور، کراچی ، پشاور ، کوئٹہ، پشین اور اسلام آباد شامل ہیں۔سروے کے نتائج کے مطابق تمام ٹاورز کاپاور لیول متعین کردہ حد سے بہت کم تھااو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی پالیسی ،عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور انٹرنیشنل کمیشن برائے نان آئنائزینگ ریڈی ایشن پروٹیکشن (آئی سی این آئی آر پی) کے معیارات کے عین مطابق تھا۔2009سے اب تک پی ٹی اے پانچ ملک گیر سروے منعقد کر چکا ہے۔جن کے نتائج کے مطابق ٹیلی کام ٹاورز کے مضر صحت ہونے کا تاثر غلط ثابت ہو تاہے ۔ یہ ٹاورز ریگولیٹر اور متعلقہ بین الاقوامی اداروں کے متعین کردہ پیمانوں کے مطابق نصب کئے گئے اور کام کر رہے ہیں ۔ پی ٹی اے ا س حوالے سے مکمل طور پرآگاہ ہے اور متعین شدہ معیارات کی یقین دہانی کے لئے ٹاورزکی نگرانی کر رہا ہے اور آئندہ بھی عوام کو اس حوالے سے آگاہ رکھا جائے گا ۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…