اسلام آباد (نیوز ڈیسک)گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال 2015-16ءکی پہلی ششماہی کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 7.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدو شمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2015ءمیں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات کا حجم 37 کروڑ 50 لاکھ 63 ہزار ڈالر تک بڑھ گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 7.9 فیصد زائد رہا ہے۔