جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیا آپ گلیکسی S7 خریدنا چاہتے ہیں تو درجہ ذیل باتیں آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیں

datetime 23  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) سام سنگ کمپنی نے نیا شاہکار گلیکسی سیریز کے نئے سمارٹ فونز S7 اور S7 Edge متعارف کرا دیئے اور شائقین کی جانب سے انہیں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ کمپنی نے ان فونز کی خریداری کے خواہشمندوں کیلئے ایڈوانس بکنگ بھی شروع کر دی ہے اور اگر آپ بھی انہیں خریدنے کے خواہشمند ہیں تو پھر آپ کیلئے یہ 5 باتیں جاننا انتہائی ضروری ہیں۔

کیاگلیگسی S7اور EdgeS7S7 واقعی واٹر پروف ہے؟
سام سنگ کمپنی نے ایک بار پھر اپنے سمارٹ فون میں واٹر پروف فیچر شامل کیا ہے اور یہ پانی کے اندر بھی محفوظ رہ سکتا ہے۔ واٹر پروف کیلئے اس کی ریٹنگ IP68 ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ 1.5 میٹر گہرے پانی میں 30 منٹ تک محفوظ رہ سکتا ہے۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ واٹر پروف ہونے کا ٹیسٹ صاف پانی میں کیا جاتا ہے اس لئے انہیں سمندر کے نمکین پانی میں اپنے ساتھ لے جانا عقلمندی نہیں ہو گی۔

کیاگلیگسی S7اور EdgeS7 کا کیمرہ پہلے ماڈلز کی نسبت بہتر ہے؟
سام سنگ کی جانب سے S7 اور S7 Edge میں شامل کیا گیا کیمرہ اگرچہ 12 میگاپکسل ہے جو S6 سے 4 میگا پکسل کم ہے لیکن اس کے باوجود یہ کہیں بہتر ہے۔ اس میں شامل ڈوول پکسل فیچر زیادہ تیزی سے فوکس کرنے اوررات کے وقت بہتر تصاویر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موشن پینوراما فیچر بھی شامل کیا گیا ہے اور اب پینوراما تصاویر کو حرکت دینا بھی آسان ہو گیا ہے۔ ان کے فرنٹ پر ایک 5 میگاپکسل کا وائیڈ اینگل کیمرہ لگایا گیا ہے جو سیلفیز لینے کیلئے بہترین ہے۔

گلیگسی S7اور EdgeS7قیمت کیا ہو گی؟
جی ہاں! یہ بالکل بھی سستے نہیں ہوں گے کیونکہ دنیا کے بڑے بڑے موبائل آپریٹرز کم از کم 40 پاﺅنڈ ماہانہ کے کنٹریکٹ پر اسے فروخت کیلئے پیش کر رہے ہیں اور اگر آپ اسے کسی آپریٹر کے بغیر سیدھا سام سنگ سے خریدنا چاہتے ہیں تو پھر S7 کی قیمت شروع ہوتی ہے 569 پاﺅنڈ (تقریباً 84000 پاکستانی روپے) اور S7 Edge کی قیمت 639 پا?نڈ (تقریباً 94000 پاکستانی روپے) سے شروع ہوتی ہے۔ سام سنگ نے دونوں 32 جی بی میموری والے دونوں ماڈلز کیلئے ایڈوانس بکنگ بھی شروع کر دی ہے۔

گلیگسی S7اور EdgeS7میں میموری کارڈ کتنے جی بی کا ڈال جا سکتا ہے
سام سنگ کو S6 سیریز میں میموری کارڈ سلاٹ ختم کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور لگتا ہے کہ سام سنگ کو بھی اس کا بخوبی علم ہے کیونکہ S7 میں ایک بار پھر میموری کارڈ کی آپشن کو شامل کر دیا گیا ہے اور اب اس میں 200 جی بی سے بھی زیادہ میموری کارڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ میموری کارڈ سم ٹرے کے ساتھ ہی ہے یعنی جس ٹرے میں سم رکھی جائے گی اسی کے ساتھ ہی میموری کارڈ بھی رکھا جائے گا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…