بارسلونا(نیوزڈیسک)ایپل کا نیا آئی فون ایس ای 18 مارچ کو فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔برطانوی روزنامے ٹیلیگراف کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل اپنے 4 انچ کے نئے سمارٹ فون کو منگل 15 مارچ کو آئی پیڈ ائیر تھری اور ایپل واچ کے لیے کچھ نئے اسٹریپس کے ساتھ متعارف کرانے کی تیاریاں کررہی ہے اور اسے 3 دن بعد ہی فروخت لیے بھی پیش کردیا جائے گا۔عام طور پر ایپل کی جانب سے کسی آئی فون کو متعارف کرانے کے بعد 2 ہفتے بعد فروخت کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔آئی فون فائیو ایس ای میں اپ گریڈ کیمرہ، ایپل پے اور لائیرو فوٹوز جیسے فیچرز موجود ہوں گے۔یہ فون 4 رنگوں روز گولڈ، گولڈ، سلور اور اسپیس گرے میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ایپل کی جانب سے اس فون کے حوال سے تفصیلات کو خفیہ رکھا جارہا ہے مگر یہ اسپیشل ایڈیشن آئی فون اس کمپنی کا نیا انٹری لیول ماڈل ثابت ہوسکتا ہے۔اور ہاں اس کی قیمت 350 سے 400 ڈالرز یا پاکستانی 38 سے 45 ہزار کے درمیان ہوسکتی ہے۔ایپل پر ترقی پذیر ممالک میں سستے سمارٹ فونز کی فروخت کے لیے اکثر دبا? ڈالا جاتا ہے اور اس کی جانب سے جواب میں منی آئی فونز متعارف کرائے جاتے رہے ہیں۔آئی پیڈ تھری میں لگ بھگ وہ تمام فیچرز موجود ہوں گے جو گزشتہ سال سامنے آنے والے آئی پیڈ پرو میں شامل تھے۔خیال رہے کہ ایپل کا فلیگ شپ فون آئی فون سیون رواں برس ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔