اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہر طرف پانی ہی پانی،ناسا کے انکشاف نے تھرتھلی مچادی

datetime 27  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسانے انکشاف کیا ہے کہ سمندروں کی سطح میں 1992ءسے اوسطاً آٹھ سینٹی میٹرکا اضافہ ہورہا ہے اور ادارہ کے سربراہ چارلس بولڈن جونئیر نے کہا ہے کہ دنیا کو سطحِ سمندر میں ہونے والے اضافے پر فوری توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سمندروں کی سطح میں اضافے سے متعلق سامنے آنے والی حالیہ معلومات قابلِ اعتبار ہیں جن پر دنیا کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ناسا سے منسلک سائنس دانوں نے اپنی ایک نئی تحقیق کے نتائج جاری کیے تھے جس کے مطابق سمندروں کی سطح میں 1992ءسے اوسطاً آٹھ سینٹی میٹرکا اضافہ ہورہا ہے۔تحقیق کے مطابق سمندروں کی سطح میں یہ اضافہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافے اور گلیشئرز پگھلنے کا نتیجہ ہے۔سمندروں کی تحقیق سے متعلق ناسا کے شعبے سے منسلک پروفیسر اسٹیو نیرم کے مطابق اگر درجہ حرارت میں اضافے اور برفانی تودوں کے پگھلنے کا عمل جاری رہا تو رواں صدی کے اختتام تک دنیا میں سمندروں کی سطح میں کم از کم ایک میٹر تک اضافہ ہوچکا ہوگا۔ناسا کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق دنیا خصوصاً براعظم ایشیا کے ملکوں کےلیے خطرے کی گھنٹی ہے جہاں لگ بھگ ڈیڑھ کروڑ افراد ایسی ساحلی بستیوں میں مقیم ہیں جو سطحِ سمندر سے ایک میٹر سے بھی کم بلند ہیں۔چارلس بولڈن نے کہا کہ اگر دنیا نئی تحقیق کے نتیجے میں سامنے آنے والی معلومات پر فوری توجہ دے تو مستقبل میں سامنے آنے والے خطرے کا تدارک کیا جاسکتا ہے۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…