جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیس بک میسنجر کا بڑا حریف؟

datetime 27  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف ایپ سنیپ چیٹ نے اب فیس بک میسنجر کے مدمقابل آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سنیپ چیٹ میں لائیو ویڈیو کالز کا فیچر تو کچھ عرصے سے ہے تاہم انٹرفیس سے اس کے بارے میں معلوم نہیں ہوتا۔ مگر اب اس نے ویڈیو کالنگ، آڈیو کالنگ اور اسٹیکرز کے فیچرز کو اپنی چیٹ کے اندر توسیع دینے کا عمل شروع کردیا ہے۔ یہ چیٹ فیچر سنیپ چیٹ میں آپ کے کسی کانٹیکٹ کے نام پر کلک کرنے سے نظر آئے گا اور ابھی اس پر صرف تحریری یا تصاویر شیئر کرنے کے آپشنز موجود ہیں۔ اس فیچر کو چیٹ وی ٹو کا نام دیا گیا ہے اور اس کے اسکرین شاٹ ایک اینڈرائیڈ ڈیوائس پر نظر آئے ہیں۔ ان اسکرین شاٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ سنیپ چیٹ کا نیا انٹرفیس فیس بک میسنجر جیسا ہوگا جس میں ہر فیچرز کے واضح بٹن جیسے فوٹو، آڈیو کالنگ، ویڈیو کالنگ اور اسٹیکر وغیرہ موجود ہیں۔ اسنیپ چیٹ کے صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے زیادہ ہے جس میں سے 10 کروڑ روزانہ اس ایپ کو استعمال کرتے ہیں۔ اس کے ذریعے روزانہ 800 ملین تصاویر اور ویڈیوز کو ارسال کیا جاتا ہے اور یہ نوجوانوں کی پسندیدہ ایپ ہے۔ فیس بک میسنجر کے کے 600 ملین سے زیادہ صارفین ہیں اور سنیپ چیٹ کی نظر ان نئے فیچرز کے ذریعے ان پر جمی ہوئی ہیں۔ ویڈیو کالنگ کے ذریعے وہ ان صارفین کو بھی اپنی جانب کھینچ سکے گی جو اسکائپ وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ نیا انٹرفیس کب تک عام استعمال کے دستیاب ہوگا مگر بہت جلد یہ آپ کے پاس ہوسکتا ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…